Bharat Express DD Free Dish

Abu Asim Azmi on Vande Mataram: وندے ماترم پرابو عاصم اعظمی کا بڑا بیان، ”بہت مسلمان اس کو پڑھتے ہیں لیکن…‘‘

سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی اور مہاراشٹر کے ریاستی صدر ابو عاصم اعظمی نے کہا، “جو سڑک پر کرتے ہیں، ان مذہب کے لوگوں کو ہم ٹھنڈا پانی پلاتے ہیں۔ ان کا استقبال بھی کرتے ہیں، لیکن ہمارے ساتھ جو ہو رہا ہے، جان بوجھ کرمسلمانوں کو ہدف کرکے، اکثریتی طبقہ کو یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ مسلمانوں کے ساتھ ظلم کریں گے تو ہمارا ووٹ بینک بڑھے گا۔ یہ ہو رہا ہے اورکچھ نہیں ہے۔”

مہاراشٹر سماجوادی پارٹی کے صدر ابو عاصم اعظمی۔ (فائل فوٹو)

مہاراشٹرکے سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کہا، “ہم وندے ماترم کی مخالفت نہیں کرتے ہیں، لیکن مذہبی معاملات بشمول اللہ کے علاوہ کسی کی عبادت کرنا مذہب میں حرام ہے۔ بہت سے مسلمان وندے ماترم پڑھتے ہیں، ہمیں اس پراعتراض کہاں ہے؟ لیکن ایک مذہبی شخص اللہ کے سوا کسی کی عبادت یا سرنہیں جھکائے گا۔” ابوعاصم اعظمی نے مزید کہا، “اسمبلی میں وندے ماترم ہوتا ہے، ہم کوئی مخالفت نہیں کرتے، ہم کھڑے رہتے ہیں، لیکن ہم اس کوپڑھتے نہیں ہیں۔ ہم وندنا (عبادت) صرف اللہ کی کریں گے۔

ہم صرف اللہ کی عبادت کرتے ہیں: ابوعاصم اعظمی

کولکاتا میں سڑک پرنمازپرھنے پرروک لگائے جانے پرسماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی نے کہا، “ایسا ہے کہ مسلم طبقہ کو ہدف بنایا جا رہا ہے۔ ہرموضوع پرمسلمانوں کوگھیرا جا رہا ہے۔ پوری دنیا میں جب مسجد بھرجاتی ہے توتھوڑی دیرکے لئے لوگ مجبورہوکر، خوشی سے نہیں، جب جگہ نہیں ہے توباہرنمازپڑھ لیتے ہیں۔ لیکن پورے ملک میں جہاں جہاں بی جے پی کی حکومت ہے، وہاں وہاں مسجد کے باہرنمازنہیں پڑھنے دیا جا رہا ہے۔ حالانکہ اسی ملک کے اندردوسرے مذہب کے لوگ سڑکوں پربڑے بڑے پروگرام کرتے ہیں۔ کئی کئی دنوں تک سڑکیں بھری رہتی ہیں، لیکن آج تک کسی مسلمان نے مخالفت نہیں کی۔”

ابوعاصم اعظمی نے مزید کہا، “جوسڑک پرکرتے ہیں، ان مذہب کے لوگوں کو ہم ٹھنڈا پانی پلاتے ہیں۔ ان کا استقبال بھی کرتے ہیں، لیکن ہمارے ساتھ جو ہو رہا ہے، جان بوجھ کرمسلمانوں کو ہدف کرکے، اکثریتی طبقہ کو یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ مسلمانوں کے ساتھ ظلم کریں گے تو ہمارا ووٹ بینک بڑھے گا۔ یہ ہو رہا ہے اورکچھ نہیں ہے۔”

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read