Bharat Express DD Free Dish

US

دھیرے دھیرے بھارت نے بھی مائیکروچپس کے پروڈکشن کو بڑھانا شروع کردیا ہے۔ بھارت میں الیکٹرانکس صنعت میں اس کے پروڈکشن،ڈیزائننگ اور ترقی کے شعبے میں کئی کمپنیاں کام کررہی ہیں ۔ ہندوستانی کمپنیوں کا فوکس کمپیوٹر اور نیٹ ورکنگ ڈیوائس کو بنانے میں ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ایک بیان کے مطابق دو روزہ میٹنگ کے دوران وفود نے صدر جو بائیڈن اور وزیر اعظم نریندر مودی کے 21ویں صدی کے لیے ایک جامع اور گہری دو طرفہ منشیات کی پالیسی کے فریم ورک کے لیے کام کرنے کے مشترکہ عزم پر تبادلہ خیال کیا۔

فرانسسکو میں ہندوستانی قونصل خانے پر 19 مارچ کو خالصتان حامی مظاہرین نے حملہ کر دیا تھا۔ خالصتان حامی نعرے بلند کرتے ہوئے، مظاہرین نے سٹی پولیس کی طرف سے لگائی گئی عارضی حفاظتی بیریکیڈ کو توڑ دیا  تھا۔

وزیراعظم نریندر موی امریکہ دورہ مکمل کرنے کے بعد مصر پہنچ گئے ہیں ۔ آج سے ان کا مصر دورہ شروع ہوچکا ہے ۔ اب سے تھوڑی دیر پہلے پی ایم مودی قاہرہ پہنچے ہیں جہاں مصر کے وزیراعظم نے اپنے ہم منصب اور مہمان یعنی وزیراعظم نریندر مودی کا گرمجوشی کے ساتھ استقبال کیا ہے۔ پی ایم مودی کے قاہرہ پہنچنے کے بعد انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ہے۔

یقینی طور پر یوگا  ہمیں مضبوط کرتا ہے۔ یہ جسم و دماغ، انسانیت و فطرت اور پوری دنیا کے لاکھوں لوگوں کو متحد کرتا ہے۔ اس قدیم مشق کے بہت سارے فوائد ہیں اور سب سے بڑا فائدہ اس میں صحت کا ہے اس کے علاوہ اس یوگا کے ذریعے پوری دنیا میں لوگ ایک اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

دراصل عمان  نے اس بات کی جانکاری دی ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدہ اپنے آخری مرحلے تک پہنچ چکا ہے۔ عمان کے وزیر خارجہ  سید بدر نے کہا کہ  ایران اور امریکہ تہران میں قید امریکیوں کی رہائی کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب ہیں۔

بات چیت کے بعد ایک بیان میں، ہندوستانی فریق نے کہا کہ بات چیت "ان طریقوں پر مرکوز ہے جس میں دونوں حکومتیں اہم ڈومینز جیسے سیمی کنڈکٹرز، اسپیس، ٹیلی کام، کوانٹم، اے آئی، دفاع، بائیوٹیک اور دیگر میں ٹیکنالوجیز کی ترقی اور تجارت میں سہولت فراہم کر سکتی ہیں۔ "

ہندوستان-امریکہ اسٹریٹجک ٹریڈ ڈائیلاگ کی پہلی میٹنگ منگل کے روز واشنگٹن میں منعقد ہوئی جس میں ان طریقوں پر توجہ مرکوز کی گئی جس میں دونوں حکومتیں اہم ڈومینز میں ٹیکنالوجیز کی ترقی اور تجارت میں سہولت فراہم کر سکتی ہیں

ہندوستان ایک "متحرک جمہوریت" ہے اور جو کوئی بھی نئی دہلی کا سفر کرتا ہے وہ خود اسے دیکھ سکتا ہے، وائٹ ہاؤس نےوزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان میں جمہوریت کی صحت پر خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ایک وائبرنٹ ڈیموکریسی والا ملک ہے۔

سوڈان میں حالیہ خانہ جنگی میں اب تک 1800 لوگوں کی ہلاکت ہوچکی ہے۔1.2 ملین سوڈانی شہری پوری طرح سے بے گھر، بے یارومددگار اور لاچار ہوچکے ہیں ، جبکہ چار لاکھ سوڈانی شہری ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں۔