Lok Sabha Election 2024: برج بھوشن کو نہیں ملا ٹکٹ، بی جے پی نے قیصر گنج سے کرن بھوشن سنگھ اور رائے بریلی سے دنیش پرتاپ کو بنایا امیدوار
بی جے پی نے یوپی کی دو لوک سبھا سیٹوں کیلئے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ ان دو سیٹوں میں ایک سیٹ رائے بریلی کی ہے جبکہ دوسری سیٹ قیصر گنج کی ہے۔ قیصر گنج کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ کا ٹکٹ کاٹ کر بی جے پی نے اس بار ان کے بیٹے کرن بھوشن کو میدان میں اتارا ہے ۔
UP Lok Sabha Election 2024: پاکستان،طالبان،گئوکشی اور مختار انصاری کی قبرپر فاتحہ خوانی جیسے بیانوں کے ذریعے یوگی آدتیہ ناتھ مانگ رہے ہیں ووٹ
کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے سی ایم یوگی نے مزید کہا کہ کانگریس کا ڈی این اے ہندوستانیت پسند نہیں کرتا۔ کانگریس گائے کے ذبیحہ کو چھوٹ دینا چاہتی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے لوگ مافیا کے لیے فاتحہ پڑھتے ہیں، انہیں پانچ سال اور فاتحہ پڑھنے کا موقع دیں۔ رام کے وجود پر سوال اٹھ رہے ہیں۔
Lok Sabha Election 2024: تیز دھوپ کے باوجود ووٹنگ کی رفتار نہیں ہو رہی کم، خواتین کی لمبی قطار، بزرگ بھی ڈال رہے ہیں ووٹ
بلند شہر کے شکارپور اسمبلی حلقہ کے پہاسو بلاک کے گاؤں چھوٹا باس 199 پولنگ بوتھ پر ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا گیا۔ صبح 7 بجے سے صبح 10 بجے تک کوئی ووٹنگ نہیں ہوئی۔ 199 پولنگ بوتھ پر خاموشی چھائی رہی۔
UP BSP Candidate List:بہوجن سماج پارٹی نے رائے بریلی سمیت تین سیٹوں پر اپنے امیدواروں کے نام کا کیا اعلان
بہوجن سماج پارٹی نے رائے بریلی لوک سبھا سیٹ سے ٹھاکر پرساد یادو کو میدان میں اتارا ہے، جب کہ پارٹی نے امبیڈکر نگر سیٹ سے قمر حیات انصاری کو ٹکٹ دیا ہے۔ اس کے علاوہ بی ایس پی نے برجیش کمار سونکر کو بہرائچ لوک سبھا سیٹ سے اپنا امیدوار قرار دیا ہے۔
UP Lok Sabha Election 2024: چچا رام گوپال یادو نے قنوج میں تصویر صاف کی! رام گوپال نے منگل سوتر پر سیاست پر بات کی، بتایا کہ کون لڑے گا لوک سبھا الیکشن
ایس پی لیڈررام گوپال یادو نے کہا کہ بی جے پی نے اب جملہ بازی کا نام بدل کر گارنٹی کر دیا ہے اور اعلیٰ لیڈر اسے گارنٹی کا نام دے کر لوگوں کو الجھا رہے ہیں، یہ ملک کے لیے اچھی بات نہیں ہے۔
UP Lok Sabha Election 2024: مختار انصاری کی قبر پر جانے والے لیڈران پر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ، کہہ دی یہ بڑی بات
لوک سبھا الیکشن کے درمیان فتح سیکری میں تشہیر کرنے پہنچے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سماجوادی پارٹی، کانگریس اوربی ایس پی پر جم کرحملہ بولا۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ آپ ان لوگوں کو چھٹی دے دیجئے۔
Lok Sabha Election 2024: یوپی کی ان دو سیٹوں پر بی ایس پی امیدواروں کے نامزدگیاں ہوئیں منسوخ، مایاوتی کو بڑا جھٹکا
لوک سبھا انتخابات 2024 کا پہلا مرحلہ ختم ہو گیا ہے۔ ادھر بی ایس پی سربراہ مایاوتی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ اتر پردیش کی دو لوک سبھا سیٹوں بریلی اور آنولہ پر بی ایس پی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ بریلی لوک سبھا سے چھوٹے لال گنگوار اور آنولہ …
Samajwadi Party Candidate List: ایس پی نے 7 امیدواروں کے ناموں کا کیا اعلان، جانیں کسے ملا ٹکٹ؟
پارٹی نے اس فہرست میں سات امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ تاہم سب سے اہم بات یہ ہے کہ پارٹی نے کسی بھی سیٹ پر مسلم امیدوار کو نہیں اتارا ہے۔ جبکہ شراوستی، ڈومریاگنج اور سنت کبیر نگر میں مسلمان کافی زیادہ تعداد میں رہتے ہیں۔
Lok Sabha Election 2024: “بی جے پی دنیا کی سب سے بڑی واشنگ مشین چلا رہی ہے”، راہل گاندھی نے بی جے پی پر کیا شدید حملہ
راہل گاندھی نے مزید کہا کہ آج انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ایکسٹورشن ڈائریکٹوریٹ بن گیا ہے۔ بی جے پی دنیا کی سب سے بڑی واشنگ مشین چلا رہی ہے۔ ملک کے تمام بدعنوان لیڈر اور وزیر پی ایم مودی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
Lok Sabha Election 2024: جانئے کانگریس کے ان وعدوں کو، جن کے ذریعے وہ عوام سے مانگے گی ووٹ
وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے، کانگریس لیڈر نے کہا، "پی ایم مودی نے ارب پتیوں کے 16 لاکھ کروڑ روپے معاف کر دیے ہیں۔ منریگا کا ایک سال کا بجٹ 65 ہزار کروڑ روپے ہے۔