Bharat Express

UP Government

ریاست کے پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ یعنی پی ڈبلیو ڈی کو یہ کام سونپا گیا ہے۔ محکمہ نے اب تک 700 سے زائد پرانے پلوں کا سروے کیا ہے جن میں سے تقریباً 80 ناکارہ یا بڑی مرمت کے محتاج پائے گئے ہیں۔حکام نے بتایا کہ ابھی سروے جاری ہے اور حتمی رپورٹ اگلے ہفتے تک تیار ہونے کا امکان ہے۔

قومی کمیشن برائے تحفظ حقوق اطفال این سی پی سی آرکے خط و کتابت کی بنیاد پر یوپی حکومت نے26جون 2024 کوہدایت جاری کی ہے کہ امدادیافتہ اور تسلیم شدہ مدارس میں داخل غیر مسلم طلبہ کو علیحدہ کیا جائے اوران کا داخلہ سرکاری اسکولوں میں کیا جائے۔

جسٹس سدھانشو دھولیہ اور جسٹس احسن الدین امان اللہ کی تعطیلاتی بنچ نے پروٹیکشن آف چلڈرن فرام سیکسوئل آفنس (POCSO) ایکٹ کیس میں متاثرہ سے پوچھ گچھ کے لیے استغاثہ کو ایک ہفتے کا وقت دیا۔

بس کرایوں میں اضافے سے پہلے یوپی میں دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا دراصل امول برانڈ نے دودھ کی قیمتوں میں 2 روپے کا اضافہ کیا ہے۔ یہ قیمتیں 3 جون 2024 سے ملک بھر کی تمام مارکیٹوں میں لاگو کر دی گئی ہیں۔ مہنگائی سے ہر کوئی پریشان ہے۔

انشومان سنگھ راٹھورکے ذریعہ داخل کی گئی عرضی میں یوپی بورڈ آف مدرسہ ایجوکیشن ایکٹ، 2004 اوربچوں کو مفت اورلازمی تعلیم کا حق (ترمیم) ایکٹ، 2012 کے التزامات کوبھی چیلنج دیا گیا ہے۔ عدالت 29 جنوری، 2024 سے اس معاملے کی ہرروزسماعت کررہی ہے۔

ہائی کورٹ نے ایس پی لیڈر سوامی پرساد موریہ کی رام چریت مانس پر متنازعہ تبصرہ کرنے پر ان کے خلاف درج مقدمہ میں مجرمانہ کارروائی کو منسوخ کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔

ہائی کورٹ کی بنچ نے ریاستی حکومت کے ساتھ ساتھ یوپی مدرسہ بورڈ سے پوچھا ہے کہ مدرسہ بورڈ کے چیئرمین کے لیے ایک مسلم ماہر تعلیم اور دیگر اراکین کا مسلم کمیونٹی سے ہونا کیوں لازمی قرار دیا گیا ہے؟

سال 22-2021 میں 72,251 قرضوں کی تقسیم کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ اس سال بھی 83,067 کروڑ روپے کے قرضے ہدف سے زیادہ تقسیم کیے گئے، جو ہدف کا 115 فیصد تھا۔ یوگی حکومت نے سال 23-2022 میں 78,360 کا سالانہ ہدف مقرر کیا ہے۔

مختار انصاری کے بیٹے عمرانصاری نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے اپنے والد مختارانصاری کو باندہ جیل سے نکال کرکسی دوسری ریاست کی جیل میں شفٹ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

دراصل مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ نے اس سلسلے میں سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ سپریم کورٹ میں مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ نے یونیورسٹی کو دی گئی زمین کی لیز کو منسوخ کرنے کے یوپی حکومت کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔