Bharat Express

UP Board Exam

اترپردیش میں ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ بورڈ نے پیر کی دیر رات ایک نوٹس جاری کرکے یہ جانکاری دی۔ اگلے سال ہونے والے بورڈ کے امتحانات 24 فروری سے 12 مارچ تک ہوں گے۔

آرٹی آئی کے تحت مانگی گئی معلومات کے جواب میں طالب علم کی جوابی پرچوں کی کاپیاں فراہم کی گئیں، بار کوڈ نمبر 4149113 کی کاپی میں طالب علم نے "جے شری رام پاس" لکھا تھا، اس کے علاوہ ویراٹ کوہلی، روہت شرما، ہاردک پانڈیا جیسے کھلاڑیوں کے نام لکھے گئے۔

یوپی بورڈ نے 10ویں کلاس کے نتائج جاری کردیئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی لاکھوں طلبا کا انتظارختم ہوگیا ہے۔ طلبا وطالبات آفیشیل ویب سائٹ پردیکھ سکتے ہیں۔ وہ نتائج دیکھنے کے لئے ایس ایم ایس کی مدد بھی لے سکتے ہیں۔

کمار نے بتایا کہ انوراگ کشواہا (15)، انوراگ سریواستو (14)، پرتشٹھا مشرا (15) کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ موہانی موریہ (16) کو میڈیکل کالج پہنچنے پر مردہ قرار دیا گیا۔

پی ایم مودی نے پریکشا پہ چرچا (پی پی سی 2024) کے ساتویں ایڈیشن میں بورڈ کے امتحان کے طلباء سے بات چیت کی۔ وزیراعظم نے اس حوالے سے پوسٹ بھی کی تھی۔ جس میں انہوں نے کہا، "پریکشا پہ چرچہ کے لئے کل صبح 11 بجے آپ سب سے ملنے کا منتظر ہوں!"

UP Board 10th 12th Result: انٹرمیڈیٹ میں مہوبہ کے رہنے والے شبھ چھاپرا نے 97.80 پوائنٹ کے ساتھ ٹاپ کیا ہے۔ پیلی بھیت ضلع کے رہنے والے سوربھ گنگوار دوسرے مقام پر رہے ہیں اور 97.20 فیصد پوائنٹ حاصل کئے ہیں۔ جبکہ ایودھیا کی مشکوۃ نور نے صوبے میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے.

سی ایم یوگی نے ہدایت دی کہ سوالیہ پرچوں کی حفاظت کے لیے پرنسپل کے کمرے کے بجائے علیحدہ اسٹرانگ روم بنایا جائے۔ ان کی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کے ساتھ دو مسلح پولیس اہلکار 24 گھنٹے تعینات رہیں۔