Bharat Express

UP Board 10th 12th Result 2023: یوپی بورڈ کے نتائج کا اعلان، ہائی اسکول میں سیتا پور کی پریانشی سونی نے کیا ٹاپ، انٹرمیڈیٹ میں مہوبہ کےشبھ ٹاپر، مشکوۃ نور کی شاندار کامیابی

UP Board 10th 12th Result: انٹرمیڈیٹ میں مہوبہ کے رہنے والے شبھ چھاپرا نے 97.80 پوائنٹ کے ساتھ ٹاپ کیا ہے۔ پیلی بھیت ضلع کے رہنے والے سوربھ گنگوار دوسرے مقام پر رہے ہیں اور 97.20 فیصد پوائنٹ حاصل کئے ہیں۔ جبکہ ایودھیا کی مشکوۃ نور نے صوبے میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے.

یوپی بورڈ کے 10ویں اور 12ویں کے نتائج کا اعلان

UP Board 10th 12th Result: اتر پردیش بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی طرف سے منگل کو 10ویں اور 12ویں بورڈ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ 10ویں کے نتائج میں ایک بار پھر لڑکیوں نے بازی ماری ہے۔ 10ویں میں 93 فیصد لڑکیاں پاس ہوئی ہیں جبکہ 86 فیصد لڑکے پاس ہوئے ہیں۔ وہیں یوپی بورڈ 12ویں میں 75.52 فیصد طلبا پاس ہوئے ہیں۔ یوپی بورڈ امتحان شامل ہونے والے طلبا میں سے 15,21,422  لڑکے اور 13,42,199  لڑکیاں ہیں۔ ان میں 13,18,210  لڑکے اور 12,52,777 لڑکیوں نے امتحان پاس کیا ہے۔

10 ویں میں سیتا پورکی رہنے والی پریانشی سونی 98.33  پوائنٹ کے ساتھ ٹاپربنی ہیں۔ کانپوردیہات کے رہنے والے کشاگر پانڈے دوسرے نمبرپررہے ہیں اور انہوں نے 97.83  فیصد پوائنٹ حاصل کئے ہیں۔ مشکوۃ نور نے بھی 97.83 فیصد پوائنٹ حاصل کئے ہیں. ایودھیا کی مشکوۃ نور نے صوبے میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

مہوبہ کے شبھ چھاپرا نے انٹرمیڈیٹ میں ٹاپ کیا

 انٹرمیڈیٹ میں مہوبہ کے رہنے والے شبھ چھاپرا نے 97.80 پوائنٹ کے ساتھ ٹاپ کیا ہے۔ پیلی بھیت ضلع کے رہنے والے سوربھ گنگوار دوسرے مقام پر رہے ہیں اور 97.20 فیصد پوائنٹ حاصل کئے ہیں۔ اس کے علاوہ اٹاوہ کی رہنے والی انامیکا تیسرے مقام پر رہی ہیں۔ انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں انامیکا نے 97.20 فیصد پوائنٹ حاصل کیا ہے۔

نتائج دیکھنے کے لئے بچوں کو سب سے پہلے آفیشیل ویب سائٹ upresults.nic.in پردیکھنا ہوگا۔

اس کے بعد ہوم پیج پر اس لنک پرکلک کریں، جس پر یوپی بورڈ 10ویں نتاج نام کا لنک دیا گیا ہو۔

ایسا کرتے ہی جو نیا (صفحہ) پیج کھل کرآئے گا، اس پر اپنی تفصیل ڈالیں، مثلاً اپنا رول نمبر، ڈیٹ آف برتھ، کیپچا کوڈ وغیرہ یا کوئی اور جانکاری مانگ رہا ہو تو اسے بھی ڈال دیں۔

اس کے بعد سبمٹ کردیں۔

اتنا کرتے ہی آپ کا رزلٹ (نتیجہ کارڈ) کمپیوٹراسکرین پر نظرآنے لگے گا۔

یہاں طلبا اپنے نتائج چیک کرنے کے ساتھ ساتھ اسے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں اور پرنٹ بھی نکال سکتے ہیں۔

  -بھارت ایکسپریس