Bharat Express

Uddhav Thackeray

میٹنگ میں ادھو ٹھاکرے نے کارکنوں کے سامنے آئندہ اسمبلی انتخابات میں مہاراشٹر کی کل 288 سیٹوں میں سے 180 سیٹیں جیتنے کا ہدف رکھا۔

لوک سبھا الیکشن 2024 کے نتائج کے اعلان کے بعد شیو سینا (یوبی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ان کے دو نومنتخب اراکین پارلیمنٹ نے این ڈی اے میں شامل ہونے کی خواہش ظاہرکی ہے۔

ادھو ٹھاکرے نے اپنے ماتو شری بنگلے پر کانگریس کے سینئر لیڈروں سے ملاقات کی۔ اس میٹنگ کے دوران کانگریس کے نو منتخب رکن پارلیمنٹ ورشا گائیکواڑ سمیت کئی بڑے لیڈران موجود تھے۔

لوک سبھا الیکشن میں مہاراشٹرمیں شیو سینا (شندے گروپ) اوراین سی پی (اجیت پوار) گروپ کی خراب کارکردگی کے بعد اب قیاس آرائیوں کا بازارگرم ہوگیا ہے۔ ادھوٹھاکرے گروپ کے لیڈران نے دعویٰ کیا ہے کہ شندے گروپ کے 6 اراکین اسمبلی پارٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں اوروہ کبھی بھی ادھو ٹھاکرے کی پارٹی میں شامل ہوسکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے الیکشن عمل کو منصفانہ بنائے رکھنے کے لئے اعلیٰ لیڈران کو نوٹس جاری کیا، کئی کے خلاف ایف آئی آر درج کیں اور اعلیٰ افسران کا تبادلہ کیا۔

امراوتی ضلع کے بڈنیرا سے ایم ایل اے روی رانا نے کہا، ''میں پورے اعتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ مودی جی کے وزیر اعظم بننے کے 15 دنوں کے اندر ادھو ٹھاکرے ان کی حکومت میں ہوں گے اور آنے والا وقت مودی جی کا ہے، ادھو ٹھاکرے یہ جانتے ہیں۔ "

ادھو ٹھاکرے نے مہاوکاس اگھاڑی کی پریس کانفرنس میں بھی شرکت کی جس میں کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور شرد پوار بھی موجود تھے۔ اس میں انہوں نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔

ملکارجن کھڑگے نے مزید کہا کہ ریاست میں پی ایم مودی کی کئی ریلیاں ہو رہی ہیں۔ وہ لوگوں میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ مودی لوگوں کو اکسانے کا کام کر رہے ہیں۔ شاید ہی کوئی وزیر اعظم ایسا کرے گا۔

پی ایم مودی نے کہا کہ کئی سال پہلے کانگریس نے مذہب کی بنیاد پر بجٹ مختص کرنے کو گرین سگنل دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کو اس طرح ٹکڑوں میں توڑنا خطرناک خیال ہے۔

کرناٹک کے ایک رکن پارلیمنٹ نے بھی کہا ہے کہ آئین بدلا جائے گا، لیکن پی ایم مودی خود کہہ رہے ہیں کہ ہمارا آئین اتنا مضبوط ہے کہ خود ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر بھی اسے نہیں بدل سکتے۔