Bharat Express DD Free Dish

Uddhav Thackeray

مہاراشٹر میں شیوسینا یوبی ٹی کے اراکین پارلیمنٹ کی بغاوت کے بعد اس کا اثربہار میں برسراقتدار اتحاد کی ایک پارٹی جے ڈی یو پر پڑسکتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ نتیش کمار کی پارٹی پر اس کا کیسے اثر پڑے گا؟ مہاراشٹر میں شیو سینا کے 6 اراکین پارلیمنٹ کے ایکناتھ شندے کی شیو سینا میں جانے کے بعد این ڈی اے کا نمبر گیم بدل سکتا ہے۔

ادھو ٹھاکرے کی شیوسینا (یوبی ٹی) کو ایک بارپھر بڑا جھٹکا لگا ہے۔ 4 سال میں دوسری بار ان کی پارٹی میں ٹوٹ ہوئی ہے۔ 6 اراکین پارلیمنٹ نے ایکناتھ شندے کو حمایت دے دی ہے۔ یوبی ٹی کے پاس اب 9 لوک سبھا اراکین میں سے صرف تین اراکین اروند ساونت، انل دیسائی اور راجا بھاو واجے ہی بچے ہیں۔

ان خبروں کے بعد سیاسی حلقوں میں یہ بحث زور پکڑ گئی ہے کہ "آپریشن ٹائیگر" کے تحت بعض اراکین حکمراں شیوسینا کا رخ کر سکتے ہیں۔ اسی تناظر میں اتوار کامیٹنگ انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے۔خاص طور پر رکن پارلیمنٹ سنجے عرف بندو جادھو کی سرگرمیوں پر سب کی نظریں مرکوز ہیں،

راہل گاندھی نے کہا کہ وہ 2004 سے رکن پارلیمان ہیں اور کانگریس کا تنظیمی ڈھانچہ دیگر سیاسی جماعتوں سے مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ لاکھوں کانگریسی کارکنوں کو جانتے ہیں جو ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں، لیکن راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔

این سی پی اجیت پوارکا گروپ اورمہایوتی بارامتی سیٹ پرضمنی الیکشن میں سنیترا پوارکے بلامقابلہ منتخب ہونے کے حق میں ہیں۔ وہیں این سی پی شرد پوار گروپ بھی اس خیال پرمتفق ہے، جس سے سیاسی حالات دلچسپ ہوگئے ہیں۔

شیوسینا (یوبی ٹی) کے لیڈربھاسکرجادھو نے کہا کہ یہ سال بالا صاحب ٹھاکرے کی پیدائش کا صد سالہ ہے اورایسے میں یہ بہت افسوسناک ہے کہ ممبئی کا میئرشیوسینا کا نہیں ہے۔

برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے میئر کے انتخاب کو لے کر جاری سسپنس اب تقریباً ختم ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدوں کے لیے حتمی انتخاب 28 جنوری 2026 کو منعقد ہونے کا امکان ہے۔

رام داس اٹھاولے نے مزید کہا کہ 2012 سے ریپبلکن پارٹی آف انڈیا (اے) بھی اُدھو ٹھاکرے کے ساتھ تھی، جس کے باعث وہ اقتدار میں برقرار رہے، لیکن اب نہ بی جے پی ان کے ساتھ ہے اور نہ ہی آر پی آئی (اے)۔ اٹھاولے کے مطابق اب اُدھو ٹھاکرے نے راج ٹھاکرے کی ایم این ایس کے ساتھ اتحاد کیا ہے،

1966 میں بال ٹھاکرے نے شیوسینا کی بنیاد رکھی تھی اور صرف دو سال بعد، 1968 میں ہی پارٹی نے بی ایم سی انتخابات میں 42 نشستیں جیت کر اپنی طاقت کا مظاہرہ کر دیا تھا۔ اس کے بعد شیوسینا نے لگاتار اپنی گرفت مضبوط کی اور ممبئی کی سیاست میں گہرا اثرقائم رکھا۔

سیاسی حلقوں میں اس اتحاد کے اعلان کے بعد سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں اور اس بار انتخابات میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔66 ارکان پر مشتمل میونسپلٹی میں دونوں جماعتیں 50-50 کے فارمولا کے تحت انتخابات لڑیں گی۔