Bharat Express

Uddhav Thackeray

جیسے جیسے مہاراشٹر میں ووٹنگ کی تاریخ قریب آ رہی ہے، یہاں کا سیاسی درجہ حرارت گرم ہوتا جا رہا ہے۔ اسی طرح کی سیاسی گرمی پیر کو یاوتمال ضلع میں دیکھی گئی جب انتخابی عہدیداروں نے شیوسینا دھڑے کے سربراہ اور مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے بیگ کی جانچ شروع کی۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا کانگریس کا کوئی لیڈر بالا صاحب ٹھاکرے کے اعزاز میں چند الفاظ کہہ سکتا ہے؟

امت شاہ نے مزید کہا، "میں ادھو ٹھاکرے کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ کہاں بیٹھنا ہے۔ لیکن میں آپ کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ آپ 370 کی مخالفت کرنے والے، رام جنم بھومی اور وقف بورڈ کی اصلاحات کی مخالفت کرنے والوں کے ساتھ بیٹھے ہیں۔

ریاست کے سابق وزیر اعلی اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نارائن رانے نے شیوسینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے پر ایک متنازعہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بالاصاحب ٹھاکرے ہوتے تو ادھو ٹھاکرے کو گولی مار دیتے۔

ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ریاست کی طالبات کو حکومت مفت تعلیم فراہم کرتی ہے۔ تاہم اگرمہا وکاس اگھاڑی ریاست میں برسراقتدار میں آتی ہے تو ریاست کے طلباء کو مفت تعلیم بھی دی جائے گی۔

شیوسینا یو بی ٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے پر حملہ کرتے ہوئے ایکناتھ شنڈے نے عوام سے پوچھا کہ کیا غریب کسان کا بیٹا مہاراشٹر کا وزیر اعلیٰ نہیں بن سکتا؟

شیوسینا کی تقسیم کے بعد پہلی بار مہاراشٹر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں شیوسینا کے دونوں دھڑے خود کو 'اصلی شیوسینا' ثابت کرنے کی کوشش کریں گے۔

اب ادھو گروپ نے دوبارہ X پر پوسٹ کیا ہے،جس میں لکھا ، "بی جے پی نے رام مندر کو ایشو بنا کر لوک سبھا کا الیکشن لڑا تھا۔ بھگوان شری رام کو آدھے مکمل مندر میں بٹھادیا گیا، یہ کیسا ہندوتوا ہے"۔

جلگاؤں شہر سے جے شری سنیل مہاجن، بلڈھانہ سے جے شری شیلکے، دگرس سے پون شیام لال جیسوال، ہنگولی سے روپالی راجیش پاٹیل اور پرتور سے آسارام بوراڈے کو میدان میں اتارا گیا ہے۔

ممکنہ فارمولے کے تحت کانگریس 103 سے 108 سیٹوں پر الیکشن لڑ سکتی ہے۔ وہیں ادھو ٹھاکرے کی پارٹی کو 90-95 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ شرد پوار کو 80-85 سیٹیں مل سکتی ہیں۔