Heatwave Alert: ملک بھر کی 8 ریاستوں میں 14 جون تک جاری رہے گی شدید گرمی کی لہر، فہرست میں دہلی یوپی، بہار سے لے کر ہریانہ تک شامل
محکمہ موسمیات نے بدھ (12 جون، 2024) کو کرناٹک، کیرلہ اور تلنگانہ میں بھاری سے بہت بھاری بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ آئی ایم ڈی نے کہا کہ جنوب مغربی مانسون شمالی بحیرہ عرب میں کچھ مقامات، وسطی مہاراشٹر اور گجرات کے جنوبی حصوں میں کچھ مقامات پر پہنچ گیا ہے۔
Hyderabad Election Results 2024: تلنگانہ کی حیدرآباد سیٹ سے اسد الدین اویسی آگے، بی جے پی 9 اور کانگریس 4 سیٹوں پر آگے
اس بار بی جے پی نے مادھوی لتا پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔ مادھوی لتا حیدرآباد میں ہندوتوا کے ایک چہرے کے طور پر ابھری ہیں۔ اگرچہ ان کا سیاسی تجربہ بہت کم ہے۔ لیکن وہ ہندوتوا کے معاملے پر ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔
Hyderabad no longer joint capital: شہر حیدرآباد ایک اہم اعزاز سے ہوگیا محروم، دس سالوں سے سجائے رکھا تھا یہ تاج
تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے گزشتہ ماہ عہدیداروں سے کہا تھا کہ وہ 2 جون کے بعد لیک ویو گورنمنٹ گیسٹ ہاؤس جیسی سرکاری عمارتوں کو اپنے قبضے میں لے لیں۔ یاد ہے کہ فروری 2014 میں آندھرا پردیش کو تقسیم کرکے تلنگانہ بنانے کا بل پارلیمنٹ میں منظور کیا گیا تھا۔
Cigarettes And Tobacco Banned: یوپی تلنگانہ کے بعد اب اس ریاست میں سگریٹ اور تمباکو کی فروخت پر پابندی
کٹرہ کے ضلع مجسٹریٹ ویشیش مہاجن نے کہا، "بڑی عقیدت کے پیش نظر لوگ ماتا ویشنو دیوی کے دیدار کے لیے آتے ہیں، پورے راستے پر شراب اور گوشت پر پابندی لگا دی گئی ہے، لیکن پابندی کے باوجود لوگ سگریٹ اور تمباکو کا استعمال کرتے ہوئے پائے گئے"۔
Telangana Theaters To Shut Down For Two Weeks: تیلگو فلم انڈسٹری کا برا حال، تلنگانہ میں 2 ہفتے کیلئے سنیما گھر بند کرنے کا اعلان
تیلگو فلم انڈسٹری کی آخری بڑی ہٹ ٹِلو اسکوائر تھی، جو 29 مارچ کو ریلیز ہوئی تھی۔ اس طرح، ٹالی ووڈ کو ایک کامیاب فلم دیکھے تقریباً ڈیڑھ ماہ گزر چکا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق عام انتخابات اور آئی پی ایل کی وجہ سے پروڈیوسر فلمیں ریلیز نہیں کر رہے ہیں۔
Lok Sabha Elections 2024: اکاؤنٹ میں صرف 7 روپے اور لوک سبھا الیکشن میں جیت کی امید نے دی حوصلوں کو ایک نئی اڑان، جانیں کون ہے چوتھے مرحلے کا غریب ترین امیدوار
ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز اور نیشنل الیکشن واچ نے 1,717 امیدواروں میں سے 1,710 کے انتخابی حلف ناموں کا تجزیہ کیا ہے۔ اے ڈی آر کی رپورٹ کے مطابق لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے میں 476 امیدواروں (28 فیصد) نے اپنے اثاثوں کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زیادہ بتائی ہے۔ امیدواروں کی اوسط اثاثہ 11.72 کروڑ روپے ہے۔
Telangana: پی ایم مودی نے ‘معذور بہنوں کو آگے آنے دو…’ کہہ کر روکی اپنی تقریر، پھر پنڈال تالیوں سے گونج اٹھا – ویڈیو
وزیر اعظم نریندر مودی نے تلنگانہ کے محبوب نگر میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کیا۔ اس دوران پورا پنڈال کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کانگریس ملک کو مذہب اور ذات پات کے نام پر تقسیم کرنے میں لگی ہوئی ہے۔
Revanth Reddy on Pulwama Terrorist Attack: ‘سرجیکل اسٹرائیک ہوئی بھی تھی یا نہیں…’، تلنگانہ کے سی ایم ریونت ریڈی نے پلوامہ حملے پر اٹھائے سوال
تلنگانہ کے سی ایم ریونت ریڈی نے کہا، "پلوامہ حملہ آئی بی اور انٹیلی جنس کی ناکامی تھی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس پر کچھ نہیں کیا ہے۔ اس کے بعد سرجیکل اسٹرائیک کی گئی۔ آپ (بی جے پی) نے سرجیکل اسٹرائیک کا فائدہ اٹھایا ہے۔"
Lok Sabha Election 2024: کیا ٹیمپو کے ذریعے شہزادے کے گھر پہنچا مال؟ اڈانی-امبانی کو گالی دینا کر دیا بند-تلنگانہ میں بولے پی ایم مودی
وزیر اعظم نے جلسہ عام میں سوال کیا کہ "کیا وجہ ہے کہ شہزادے نے اڈانی امبانی کو گالی دینا چھوڑ دیا ہے؟ کیا ان کی یہاں ٹیمپو میں مال پہنچ گیا ہے؟" الزام لگاتے ہوئے وزیر اعظم نے یہ بھی کہا، "پچھلے 5 سالوں سے کانگریس کے شہزادے صبح اٹھتے ہی مالا کا ورد کرنا شروع کر دیتے تھے۔
Rohith Vemula death case: روہت ویمولا دلت نہیں تھا،تلنگانہ پولیس نے فائنل رپورٹ عدالت میں کردی پیش، روہت کے خاندان نے رپورٹ پر مایوسی کا کیا اظہار
ریاستی پولیس نے جمعہ کو تلنگانہ ہائی کورٹ میں کلوزر رپورٹ داخل کی۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ روہت کی خودکشی کے لیے کوئی بھی ذمہ دار تھا۔ اس رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ روہت ویمولا کا دیا گیا ذات کا سرٹیفکیٹ فرضی تھا۔





