Bharat Express DD Free Dish

Telangana

تلنگانہ میں بی جے پی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ گوش محل کے رکن اسمبلی ٹی راجا سنگھ نے بی جے پی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ٹی راجا سنگھ تلنگانہ بی جے پی صدرعہدے کا الیکشن لڑنا چاہتے تھے۔

تلنگانہ کے کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ ہونے سے 12 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ دھماکہ ہونے کے بعد موقع پرافراتفری مچ گئی ہے۔ دھماکہ کے وقت فیکٹری میں کئی مزدور کام کررہے تھے، جن میں سے کچھ لوگ وقت رہتے جان بچانے میں کامیاب ہوگئے، لیکن اندر پھنسے مزدوروں کی جان چلی گئی۔

امت شاہ نے الزام لگایا کہ کانگریس پارٹی ماؤنوازوں کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور ہو سکتا ہے کہ انھیں تلنگانہ میں پناہ دے۔

روبک کیوبز کے ساتھ ودھات کا سفر اس وقت شروع ہوا جب وہ تین سال کے تھے۔ باقاعدہ مشق اور آن لائن تربیت کے ساتھ، اس نے نہ صرف کیوب کو حل کرنے میں مہارت حاصل کی بلکہ کیوب ترتیب کا استعمال کرتے ہوئے چہروں کے پورٹریٹ بنانے میں بھی مہارت حاصل کی۔ اس کے پہلے تجربات میں یادداشت اور حوالہ جات سے اپنے والدین کی تصویریں بنانا شامل تھا - اور یہاں تک کہ اس کا اپنا چہرہ بھی۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے تلنگانہ کے یومِ ریاست کے موقع پر اس کے مخصوص ثقافتی اور سماجی تانے بانے کی تعریف کی۔

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم مودی سے پاکستان کو منہ توڑ جواب دینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 140 کروڑ ہندوستانی اس مشکل وقت میں آپ کے ساتھ ہیں۔

لنگا پور منڈل کے گُمنور گاؤں سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے حال ہی میں ایک ہی تقریب میں ایک ساتھ دو دو خواتین سے شادی کی۔

مرکز کے ذریعہ پارلیمانی نشستوں کی مجوزہ حد بندی پر تمل ناڈو کی حکمران ڈی ایم کے کی میزبانی میں کئی ریاستوں کی پہلی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی میٹنگ میں وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے کہا کہ ہم اس کے خلاف قانونی لڑائی بھی لڑیں گے۔

تلنگانہ اسمبلی نے پیر کو دو بل منظور کیے جو تعلیم، سرکاری ملازمتوں اور بلدیاتی اداروں کے انتخابات میں پسماندہ طبقات کے کوٹے میں اضافہ کریں گے۔ دونوں مجوزہ قانون سازی اسمبلی میں آٹھ گھنٹے کی بحث کے بعد منظور کی گئی۔

گرفتاری سے پہلے ریوتی نے ایک ویڈیو شیئر کیا تھا۔ ویڈیو میں انہوں نے کہا- پولیس میرے دروازے پر ہے۔ وہ مجھے گرفتار کرنا چاہتے ہیں۔ ریونت ریڈی مجھ پر اور میرے خاندان پر دباؤ ڈالنا چاہتا ہے۔ وہ مجھے دھمکی دینا چاہتے ہیں۔