Bharat Express DD Free Dish

Team India

IND vs AUS 3rd ODI: ہندوستانی ٹیم تین ونڈے میچوں کی سیریز میں 0-2 سے آگے ہے۔ وہیں، ہندوستان-آسٹریلیا سیریز کا آخری ونڈے مقابلہ بدھ کے روز راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔

آسٹریلیا کے خلاف تین ونڈے سریز کے دوسرے مقابلے میں بھارتی بلے بازوں نے زبردست بلے بازی کا مظاہرہ کیا ہے۔ شبھمن گل،شیرس ائیر،کے ایل راہل اور سریہ کمار یادو کی  تیز ترین بلے بازی کی وجہ سے بھارت کی ٹیم نے پورے پچاس اوور میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 399 رنوں کا ہمالیائی اسکور کھڑا کردیا۔

ہندوستانی ٹیم پہلے ہی ٹیسٹ اور ٹی 20 فارمیٹس میں سرفہرست تھی۔ اس طرح ٹیم انڈیا تینوں فارمیٹس میں نمبر 1 بن گئی ہے۔ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ہندوستانی ٹیم کے 115 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔

آسٹریلیا کا آغاز انتہائی خراب تھا اور اوپنر مچ مارش صرف 4 رنز کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ محمد شامی نے انہیں سلپ میں شبمن گل کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ تاہم اس کے بعد ڈیوڈ وارنر (52) نے اسٹیو اسمتھ (41) کے ساتھ مل کر اننگز کو آگے بڑھایا۔

بی سی سی آئی نے ابتدائی دو میچوں کے لئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا جبکہ آخری اور تیسرے مقابلے کے لئے 17 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ اس میں روہت شرما، وراٹ کوہلی، ہاردک پانڈیا اورکلدیپ یادو کی واپسی ہوئی ہے۔

سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر کے کپتان کرسٹیانو رونالڈوجب بھی کوئی گول کرتے ہیں تو تیز دوڑتے ہوئے اچھل کر دونوں ہاتھوں کو اوپر سے اٹھاتے ہوئے نیچے لے جاتے ہیں اور ایک خاص پوز دیتے ہیں ۔یہ پوز پوری دنیا میں مشہور ہے اور کئی کرکٹر اس کی نقل بھی کرتے ہیں۔

ایشیا کپ 2023 کے فائنل میں قہر برپا کرنے والے ٹیم انڈیا کے تیز گیند بازمحمد سراج نے ٹیم میں اپنی جگہ اپنی محنت کے دم پر بنائی ہے۔ ان کی زندگی جدوجہد سے پُررہی ہے۔

ایشیا کپ 2023 سے پہلے ٹیم انڈیا کی ورلڈ کپ تیاریوں پر سوال اٹھ رہے تھے۔ روہت شرما کی کپتانی اور بیٹنگ لائن اپ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کئی طرح کی پوسٹس دیکھی گئیں۔ بھارتی ٹیم بیٹنگ میں نمبر 4 پر کسی کھلاڑی کو فٹ نہیں کر سکی۔

ہندوستانی ٹیم نے ایشیا کپ 2023  میں سری لنکا کو سپر-4 مقابلے میں 41 رنوں سے شکست دیتے ہوئے فائنل میں اپنی جگہ کو یقینی کرلی ہے۔ اس میچ میں کلدیپ یادو نے سب سے زیادہ 4 وکٹ حاصل کئے۔

ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما نے ونڈے انٹرنیشنل میں 10 ہزار رنوں کا اعدادوشمار پارکرلیا ہے۔ روہت شرما نے 241 اننگوں میں 10 ہزار رن بنا لئے۔ وراٹ کوہلی نے 205 میچوں میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔