Bharat Express DD Free Dish

TDP

کیبنٹ کمیٹی برائے سیکورٹی (کمیٹی آن سیکورٹی آف دی مرکزی کابینہ) ملک کا اعلیٰ ترین ادارہ ہے جو سیکورٹی کے معاملات پر فیصلے لیتا ہے۔

امت شاہ اور راج ناتھ سنگھ کے علاوہ، بی جے پی صدر جے پی نڈا نے ٹی ڈی پی چیف چندرابابو نائیڈو، جے ڈی یو سربراہ نتیش کمار اور شیوسینا کے ایکناتھ شندے جیسے لیڈروں کے ساتھ وزراء کی کونسل میں حصہ لینے کی بات کی ہے۔

اسپیکر کے سوال پر عام آدمی پارٹی ایم پی سنجے سنگھ نے چندرابابو نائیڈو کی پارٹی ٹی ڈی پی کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسپیکر ٹی ڈی پی سے ہے تو انڈیا اتحاد  ان کی حمایت کرے گا

تیلگودیشم پارٹی کے لیڈرکے رویندرکمارنے آندھرا پردیش میں مسلمانوں کوریزرویشن جاری رکھنے کی بات کی ہے۔ رویندرکمارنے کہا ہے کہ مسلمانوں کو ریزرویشن جاری رکھنے میں کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے۔

چندرابابو نائیڈو کی حلف برداری کی تقریب امراوتی میں ہو سکتی ہے جو آندھرا پردیش کی نامزد دارالحکومت ہے۔ نائیڈو چوتھی بار آندھرا پردیش کے وزیر اعلی بننے جا رہے ہیں۔

نریندرمودی 9 جون کو تیسری بارحلف لے سکتے ہیں، لیکن اس درمیان این ڈی اے میں شامل وزیراعلیٰ نتیش کمارکی جے ڈی یواور سابق وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈوکی ٹی ڈی پی نے بی جے پی کی تشویش میں اضافہ کردیا ہے۔

ٹی ڈی پی ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی نے چھ بڑی وزارتوں کا مطالبہ این ڈی اے کے سامنے رکھا ہے۔ ٹی ڈی پی لوک سبھا اسپیکر کا عہدہ بھی چاہتی ہے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ ہر چیز پر ٹی ڈی پی کا موقف لچکدار ہے۔

اکھلیش یادو کو تلگو دیشم پارٹی کے لیڈر چندرابابو نائیڈو اور جنتا دل یونائیٹڈ کے قومی صدر اور بہار کے سی ایم نتیش کمار سے بات کرنے کو کہا گیا ہے۔ اکھلیش یادو منگل کی شام دہلی کے لیے روانہ ہوئے۔ اس سے پہلے وہ اپنی جیت کا سرٹیفکیٹ لینے قنوج گئے تھے۔

اس بار آندھرا پردیش میں وائی ایس آر سی پی اور این ڈی اے کے درمیان سیدھا مقابلہ دیکھا گیا۔ این ڈی اے میں ٹی ڈی پی، جنا سینا اور بی جے پی شامل ہیں۔ اسمبلی انتخابات کے لیے کل 2,387 امیدوار میدان میں ہیں، جب کہ 25 لوک سبھا سیٹوں کے لیے 454 امیدوار میدان میں ہیں۔

پون کلیان نے لوگوں سے این ڈی اے کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ریاست کو بدحالی میں ڈال دیا ہے۔