Bharat Express

tamilnadu news

تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائیکل، کیرالہ اور ماہے میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے اگلے دو دنوں کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ساحلی آندھرا پردیش، یانم، رائلسیما اور جنوبی اندرونی کرناٹک میں بارش کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

طوفان فینگل نے ریاست میں تباہی مچانے کے بعد تقریباً 1.5 کروڑ لوگوں کو اب تک متاثر کیاہے۔ذرائع کے مطابق جب پی ایم مودی سی ایم  اسٹالن  سے فون پر بات کررہے تھے ،اسی دوران سی ایم اسٹالن نے پی ایم مودی پر زور دیا کہ وہ راحت اور بحالی کے کاموں کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ (این ڈی آر ایف) سے 2,000 کروڑ روپے جاری کریں۔

آرمسٹرانگ کی میت کو فی الحال عوامی تعزیت کے لیے چنئی کے کارپوریشن اسکول گراؤنڈ میں رکھا گیا ہے۔ بی ایس پی لیڈر مایاوتی اور قومی کنوینر آکاش آنند نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے قتل کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

تمل ناڈو کے شہر شیوکاسی کے قریب پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ ہوا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس دھماکے میں اب تک 8 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکنیت چھوڑنے کے بعد اے آئی اے ڈی ایم کے میں شامل ہونے کے دوران منعقدہ پریس کانفرنس میں پیریاسامی نے کہا کہ بی جے پی میں دلت لیڈروں کی کوئی عزت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے لئے امیدواروں کے انتخاب کے عمل میں ان سے مشورہ نہیں کیا گیا۔

تمل ناڈو کے ویردھو نگر ضلع میں پٹاخہ بنانے والی فیکٹری کے اندر ایک جان لیوا دھماکہ ہوا ہے۔ اس سے پہلے بھی ریاست میں اس طرح کے دھماکے ہوتے رہے ہیں، جن میں کئی لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔