Tariq Anwar On TMC: ٹی ایم سی میں جو موقع پرست ہیں، وہ پارٹی چھوڑ دیں گے، برے وقت میں ہی سچے کارکنوں کی پہچان ہوتی ہے: طارق انور
کانگریس کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمان طارق انور نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں اختلافات، ٹوٹ پھوٹ اور رہنماؤں کی علیحدگی کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کانگریس کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو اپنی تاریخ میں دو بڑے انشقاق کا سامنا کرنا پڑا، لیکن اس کے باوجود کانگریس نے خود کو دوبارہ منظم کیا اور اقتدار میں واپسی بھی کی۔
Tamil Nadu BJP Vice President Karuna Nagarajan Leave Party: انّاملائی کے بعد تمل ناڈو بی جے پی کو ایک اور بڑا جھٹکا، ریاستی نائب صدر کرونا ناگراجن سمیت کئی لیڈروں کا استعفیٰ، نئی تحریک میں شمولیت کا اعلان
تمل ناڈو کی سیاست میں یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چند روز قبل انّاملائی نے بھارتیہ جنتا پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد ایک نئی تنظیم کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ انّاملائی کے اس فیصلے کے بعد ریاستی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے اور اب پارٹی کے کئی اہم لیڈر بھی ان کے ساتھ کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔
K Annamalai Resign News: بی جے پی سے استعفیٰ کے بعد کے انّاملائی نے کیا نئی پارٹی بنانے کا اعلان، کہا-’میرے دل میں وزیراعظم مودی کے لئے…‘
تمل ناڈو میں بی جے پی کے سابق ریاستی صدر کے انّاملائی نے بی جے پی سے استعفیٰ دینے کے بعد ایک سیاسی سفرکی شروعات کا اعلان کیا۔ انہوں نے عوام سے اس مہم میں ساتھ دینے کی اپیل کی۔
بی جے پی چھوڑنے کی قیاس آرائیوں کے درمیان نتن نبین اور بی ایل سنتوش سے ملے انّاملائی، راجیہ سبھا جانے کو ہوگئے تیار؟
بی جے پی چھوڑنے اور نئی پارٹی بنانے کی قیاس آرائیوں کے درمیان تمل ناڈو بی جے پی کے سابق صدر کے انّاملائی نے پارٹی ہیڈ کوارٹر میں پارٹی صدر نتن نبین اور بی ایل سنتوش سے ملاقات کی۔ خبروں کے مطابق، پارٹی قیادت کی طرف سے ان کو کہا گیا کہ پارٹی ان کی صلاحیتوں کے مطابق ان کو ذمہ داری دیتے آئی ہے اور آگے بھی اس کے مطابق ان کو ذمہ داری دی جائے گی۔
High Alert in Tamil Nadu Amid Rising Ebola Threat: ایبولا کے بڑھتے خطرے کے پیشِ نظر تمل ناڈو میں ہائی الرٹ، ایئرپورٹس اور اسپتالوں میں نگرانی کی گئی سخت
ایبولا ایک نہایت خطرناک وائرل بیماری ہے، جو متاثرہ افراد کے جسمانی رطوبتوں یا آلودہ سطحوں سے سیدھے رابطے کے ذریعے پھیلتی ہے۔ اگرچہ تمل ناڈو میں ابھی تک کوئی کیس سامنے نہیں آیا، پھر بھی حکام کے مطابق بڑھتے بین الاقوامی سفر کے پیش نظر زیادہ چوکسی اور تیاری کی ضرورت ہے۔
Fact Check: راہل گاندھی کے پیر چھونے والی وجے کی وائرل تصویر میں ہوا بڑا انکشاف
اس کے بعد تصویر کو مختلف اے آئی ڈٹیکشن ٹولز کے ذریعے چیک کیا گیا۔ ‘سائٹ انجن’ نامی ٹول نے تقریباً 65 فیصد امکان ظاہر کیا کہ تصویر مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔ اسی طرح ‘انڈیٹیکٹیبل’ ٹول نے بھی تصویر کو مشکوک قرار دیا۔ بعد میں ‘ہائیو موڈریشن’ کی رپورٹ میں 92.9 فیصد امکان ظاہر کیا گیا کہ یہ تصویر اے آئی سے بنائی گئی ہے۔
Vijay’s 1st big CM Move: تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ بنتے ہی تھلاپتی وجے کا بڑا فیصلہ، 15 دنوں میں 717 شراب کی دکانیں بند کرنے کا حکم
ریاست کی تقریباً تمام بڑی سیاسی جماعتوں، چاہے وہ ڈی ایم کے ہو یا اے آئی اے ڈی ایم کے نے اپنے انتخابی منشور میں شراب بندی یا شراب کی دکانوں میں کمی کا وعدہ کیا تھا، لیکن عملی طور پر اس سمت میں زیادہ پیش رفت نہیں ہو سکی۔ تھلاپتی وجے کے اس فیصلے کو عوامی مطالبات کی سمت میں ایک اہم قدم مانا جا رہا ہے۔
Trisha Krishnan: وزیر اعلیٰ کے طور پر وجے کو دیکھ کر جذباتی ہوئیں تریشا کرشنن، حلف برداری تقریب کی ویڈیو وائرل
تریشا کرشنن چنئی کے جواہر لعل نہرو انڈور اسٹیڈیم میں منعقدہ حلف برداری تقریب میں نیلی ساڑھی پہن کر شریک ہوئیں۔ تقریب کے دوران جب ایک میڈیا اہلکار نے ان سے کہا کہ ’’یہ تمل ناڈو کے لیے ایک بڑا دن ہے‘‘ تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، ’’جی ہاں،
Tamil Nadu: کل وزیر بنیں، لیکن آج اسمبلی میں رکنیت کا حلف نہ لے سکیں، تمل ناڈو کی خاتون وزیر کے ساتھ ایسا کیوں ہوا؟
جیسے ہی کیرتھنا اسٹیج کے قریب پہنچیں، پرنسپل سیکریٹری سرینواسن نے ان سے ہاتھ کے اشارے سے لازمی ’’الیکشن سرٹیفکیٹ‘‘ طلب کیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ خاتون وزیر یہ دستاویز پیش نہ کر سکیں۔ اس دوران دونوں کے درمیان مختصر گفتگو بھی ہوئی،
Thalapathy Vijay: وجے کے وزیر اعلیٰ بنتے ہی فلمی دنیا میں خوشی کی لہر، کمل ہاسن سے پون کلیان تک نے دی مبارکباد
پرکاش راج کا یہ بیان خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے کیونکہ انتخابات کے دوران وہ کھل کر وجے کی حمایت میں سامنے آئے تھے۔ جب وجے کو حکومت بنانے کا موقع نہ دیے جانے پر سوال اٹھ رہے تھے، تب بھی پرکاش راج نے عوامی فیصلے کا احترام کرنے کی بات کہی تھی۔





