Tamil Nadu Train Accident: تمل ناڈو میں بڑا ٹرین حادثہ! مال گاڑی سے ٹکرائی باگمتی ایکسپریس، 5 بوگیاں پٹری سے اتریں
ابھی تک اس حادثے میں کسی جانی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔ تاہم کچھ لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ جائے وقوعہ پر راحت اور بچاؤ کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
Chennai Air Show Chaos: چنئی میں ایئر فورس کے ایئر شو کے بعد افراتفری میں 3 ہلاک، 230 اسپتال میں زیر علاج
ایئر شو دیکھنے کے لیے لوگ صبح 11 بجے سے پہلے ہی مرینا بیچ پر جمع ہو گئے تھے۔ کئی لوگوں کو چلچلاتی دھوپ سے بچانے کے لیے چھتریوں کا استعمال کرتے دیکھا گیا۔
Stalin inaugurates ‘Vijay Amritraj Pavilion’: تمل ناڈو کے نائب وزیر اعلی اودے نیدھی اسٹالن نے وجے امرتراج پویلین کا کیا افتتاح، ٹینس کے لیجنڈ کو اعزاز دینے کیلئے اہم اقدام
ٹینس کے لیجنڈ وجے امرتراج نے کہا کہ کسی بھی کھیل میں سب سے اہم چیز ایتھلیٹ ہوتی ہے، یہ کھلاڑی ہوتا ہے۔ باقی سب کچھ ثانوی ہوتا ہے... ہم صرف اتنا کر سکتے ہیں، ان کی مدد کریں... تاکہ جب وہ اچھے ہو جائیں تو ترنگا لہرا دیں۔
Udhayanidhi Stalin elevated as deputy CM: تمل ناڈو میں اسٹالن کی کابینہ میں ردوبدل،بیٹے ادھیانیدھی کو بنایا ڈپٹی سی ایم،راج بھون میں اٹھایا حلف
ادھیاندھی اسٹالن کو ڈپٹی سی ایم بنانے سے تمل ناڈو کی سیاست میں کیا کچھ اثر ہوگا یہ وقت بتائے گا، لیکن اگر ہم تمل ناڈو کی سیاست پر نظر ڈالیں تو ایسا ہی ایک واقعہ 29 مئی 2009 کو دیکھنے میں آیا جب موجودہ وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن کو ان کے والد مرحوم کروناندھی نے تمل ناڈو کے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر ترقی دی تھی۔
Tamil Nadu Cabinet: تمل ناڈو کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل، ایم کے اسٹالن کے بیٹے ادےندھی کو بنایا گیا ڈپٹی سی ایم
تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن کے بیٹے ادےندھی کو ہفتہ کو کابینہ میں ردوبدل کے بعد نائب وزیر اعلیٰ بنایا گیا۔ حال ہی میں ضمانت پر رہا ہونے والے ڈی ایم کے لیڈر سینتھل بالاجی کو بھی اتوار کو دوبارہ وزیر بنایا جائے گا۔
Tamil Nadu Deputy CM: تمل ناڈو کے نائب وزیر اعلیٰ ہوں گے ادےندھی اسٹالن، کسی بھی وقت ہو سکتا ہے نام کا اعلان
نائب وزیر اعلیٰ کے لیے ان کے نام کا اعلان آئندہ 24 گھنٹوں میں کیا جا سکتا ہے۔ اس مہینے کے شروع میں، امریکہ کے دورے پر جانے سے پہلے، ایم کے اسٹالن نے ادےندھی اسٹالن کو نائب وزیر اعلیٰ بنانے کا اشارہ دیا تھا۔
Fire at girls’ hostel in Madurai: تمل ناڈو کے مدورائی میں گرلز ہاسٹل میں لگی آگ، دو خواتین کی گئی جان، پانچ دیگر زخمی
مدورائی کے سماجی کارکن ایم کنداس نے آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ سے اس حادثے کی تفصیلی تحقیقات کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ مدورائی میونسپلٹی سے یہ معلوم کرنے کو کہا کہ کیا ہاسٹل کے پاس تمام ضروری لائسنس موجود ہیں۔
Female Police Officers: خواتین پولیس اہلکاروں کو ایک سال کی ملے گی maternity leave! اگلے تین سالوں کے لیے جہاں چاہیں وہاں پوسٹنگ
سی ایم اسٹالن نے کہا کہ "خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم سے نمٹنے اور سائبر کرائمز کو مؤثر طریقے سے نمٹانے کے لیے خواتین پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔" انہوں نے کہا کہ "آپ کا فرض اور ذمہ داری بہت بڑی ہے، لوگوں کی حفاظت کرنا آپ کا فرض ہے۔
C. V. Ananda Bose: گورنر کے ذریعہ 8 بلوں کو زیر التوا رکھنے کے معاملے پر عدالت کی کارروائی، کہا- مغربی بنگال حکومت میل کریں درخواست کی کاپی
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اپریل 2023 میں سپریم کورٹ نے اس بات کا نوٹس لیا تھا کہ گورنر ریاستی مقننہ کی طرف سے منظور کیے گئے بلوں کو منظوری دینے میں تاخیر کر رہے ہیں اور ان پر زور دیا کہ وہ آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت مینڈیٹ کو ذہن میں رکھیں
PM Modi: پی ایم مودی کا آج سے وویکانند چٹان پر 45 گھنٹے کا ‘دھیان’، سمندری ساحل پر لوگوں کے داخلے پر پابندی
ساحل سمندر جمعرات سے ہفتہ تک سیاحوں کے لیے بند رہے گا اور نجی کشتیوں کو وہاں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پی ایم مودی ہیلی کاپٹر سے وہاں پہنچیں گے۔ ہیلی پیڈ پر ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کا ٹرائل کیا گیا ہے۔