Bharat Express DD Free Dish

Syed Saadatullah Hussaini

قطری سفیرمحمد حسن جابرالجاسرنے امیرجماعت کی آمد، اظہارِتعزیت اوردعاؤں پرشکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان خیر سگالی، باہمی احترام اورتعاون کے جذبات کو مزید فروغ دینے کی امید ظاہرکی۔ وفد میں معاون قیم جماعت سید محی الدین شاکر اور اسسٹنٹ سکریٹری ڈاکٹر رضوان رفیقی شریک تھے۔

میڈیا کے لیے جاری اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کئے گئے مشترکہ فوجی حملے ایران کی قومی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔ ایسے وقت میں جب یہ خطہ پہلے ہی سے عدم استحکام اور انسانی بحرانوں سے دوچار ہے، یہ فوجی کارروائی کشیدگی میں مزید اضافہ اور عام شہریوں کی مشکلات کا سبب بنے گی۔

امیرجماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے نوجوان نسل کی تربیت اور رہنمائی پرخاص زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان فطری طورپرٹیکنالوجی سے قریب ہوتے ہیں اوروہ جنریشن زیڈ کی زبان سے بخوبی واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ڈیجیٹل اورسوشل میڈیا کے میدان میں نوجوان نسل کوآگے بڑھائیں تاکہ وہ اس میدان میں مؤثرکردارادا کرسکیں۔

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند کے امیرسید سعادت اللہ حسینی نے معروف عالمِ دین مولانا توقیررضا خان کی گرفتاری اوربریلی میں متعدد دیگر افراد کی پولیس حراست کوانتہائی تشویشناک معاملہ قراردیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ ہمارے ملک کوفرقہ وارانہ سیاست اورنفرت پرمبنی طرزِحکمرانی کی طرف دھکیلنے کی خطرناک …

انھوں نے کہا کہ ’’اس طرح کی صورت حال اس وقت پیدا ہوتی ہے جب ارباب اقتدار عوام کی آواز کو ہمدردی اور ذمہ داری کے ساتھ سننے کے بجائے، ان کو آمرانہ طریقوں اور میڈیا کنٹرول کے ذریعے دبانے کی کوشش کرتے ہیں۔‘‘

جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ ہم اس موقع پراس بات پربھی زور دینا چاہتے ہیں کہ اس نازک وقت میں ملک کے تمام عوام کو متحد ہوکر اس چیلنج کا مقابلہ کرنا چاہئے۔ ملک کی سلامتی کے سنگین معاملے کوکسی بھی قسم کی تفریق یا فرقہ وارانہ تناویا کشیدگی پیدا کرنے کے لئے استعمال کرنا کسی صورت ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔

جماعت اسلامی ہند کی جانب سے انڈیا انٹرنیشنل سیٹر میں ایک پُر وقار عید ملن تقریب کا انعقاد، 15 سے زائد ممالک کے سفارت خانوں کے نمائندوں سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے ممبران پارلیمنٹ، مختلف مذاہب و مکاتب فکر کے رہنما، مذہبی شخصیات اور سول سوسائٹیز، سیاسی و سماجی اور تعلیمی تنظیموں و اداروں کے ذمہ داران نے شرکت کی

جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے مرکزی بجٹ 2025-26 پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اپنے سالانہ بجٹ میں بہت سے مواقع ضائع کر دیے ہیں۔

جماعت اسلامی ہند نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 38 ہزارسے زیادہ فلسطینی ہلاک کئے جا چکے ہیں، جن میں نصف سے زیادہ بچے اورخواتین ہیں۔ غزہ میں اسکولوں، اسپتالوں، امدادی کیمپوں، اقوام متحدہ کے مشنوں، صحافیوں، امدادی کارکنوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہورہی ہے۔

جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ ملک کے عوام کو انتخابی عمل اورپُرجوش شرکت کے لئے مبارکباد پیش کرتی ہے۔ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم کی شدت کے باوجود عوام نے بڑی تعداد میں حق رائے دہی کا استعمال کرکے جمہوری عمل پراپنے اعتماد کا اظہارکیا ہے اور ملک کے مستقبل کی تشکیل میں جمہوری عمل کے کردار کا اعتراف کیا ہے۔