Bharat Express

supreme court of india

یہ بات بھی قابل غور ہے کہ 64 سالہ جسٹس سنجیو کھنہ کی بطور سی جی آئی مدت کار صرف 6 ماہ ہوگی۔اور جسٹس کھنہ 13 مئی 2025 کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ وہ سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے 65 فیصلے دے چکے ہیں۔ اپنے دور میں وہ 275 بنچوں کا حصہ رہے ہیں۔

جسٹس گوائی نے کہا کہ ہم سیکولر نظام میں ہیں۔ غیر قانونی تعمیرات ہندو ہوں یا مسلم... کارروائی ہونی چاہیے۔ اس پر مہتا نے کہا کہ یقیناً ایسا ہی ہوتا ہے۔ اس کے بعد جسٹس وشواناتھن نے کہا کہ اگر دو غیر قانونی ڈھانچے ہیں اور آپ کسی جرم کے الزام کی بنیاد پر ان میں سے صرف ایک کو منہدم کرتے ہیں تو سوال ضرور اٹھیں گے۔

چیف جسٹس نے زور دیا کہ ان کی ذاتی ساکھ خطرے میں ہے ۔ اس لئے عدالت کو مقدمات کی فہرست کے لیے معیاری طریقہ کار پر عمل کرنا چاہیے۔چیف جسٹس نے کہا کہ آپ عدالت کو دھوکہ نہیں دے سکتے۔ میری ذاتی ساکھ داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ مجھے سب کے لیے معیاری اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔

سپریم کورٹ میں ایک اور عرضی دائر کی گئی ہے جس میں تروپتی کے سری وینکٹیشور سوامی مندر کے پرساد میں جانوروں کی چربی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس معاملے کی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ روشن باغ، مغربی بنگال میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے سابق کمانڈنٹ نے ہندوستان-بنگلہ دیش سرحد کے قریب جانوروں کے اسمگلروں سے رشوت لی تھی۔

سینئر لیڈر سنجے سنگھ نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کنوینر اروند کیجریوال کی ضمانت پر سپریم کورٹ نے وہی باتیں کہی جو ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں۔

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا ارشد مدنی کے تعاون سے متوفیہ کی بیٹی اور بہن نے سپریم کورٹ آف انڈیا میں ایک پٹیشن داخل کرکے چیف جسٹس آف انڈیا سے قتل کے اس مقدمہ کی سی بی آئی انکوائری اور متاثرین کو معاوضہ دیئے جانے کی درخواست کی ہے۔

عباس انصاری کی طرف سے پیش ہوئے سینئر وکیل کپل سبل نے مخالفت کرتےہوئے کہا کہ دومعاملوں کو چھوڑ کر سبھی معاملوں میں عباس انصاری کو ضمانت مل چکی ہے۔

جمعیۃ علما ء ہند کے صدر مولانا ارشدمدنی نے سپریم کورٹ کی جانب سے ریاستوں کے لئے گائیڈلائن مرتب کرنے کے فیصلے کوخوش آئند قراردیا ہے۔

تین ریاستوں میں بلڈوزر کارروائی کے معاملے میں سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، جمعیۃ علما ہند کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے سوال اٹھایا ہے کہ محض ملزم ہونے پر کسی کے خلاف بلڈوزر کارروائی کیسے کی جاسکتی ہے؟