Priyanka Gandhi on Student Protest: ’’بحث کے بجائے طلبا پر آنسو گیس کے گولے برسا رہی ہے حکومت‘‘ پرینکا گاندھی نے تعلیمی پالیسی کے معاملات پر حکومت کو بنایا تنقید کا نشانہ
پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ اپوزیشن تعلیمی شعبے سے متعلق اہم مسائل پر بحث کا مطالبہ کر رہی ہے، لیکن اسی معاملے پر احتجاج کرنے والے طلبہ کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
جماعت اسلامی ہند کے اعلیٰ سطحی وفد کی جنترمنتر احتجاج میں شرکت، سونم وانگچک اور تعلیمی اصلاحات کے لئے احتجاج کر رہے طلبہ سے اظہار یکجہتی
جماعت اسلامی ہند نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ ہمدردی، انسان دوستی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرے، خصوصاً ان افراد کی تشویشناک صحت کے پیشِ نظر جو طویل عرصے سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔ جماعت نے حکومت پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر طلبہ کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ فریقوں کے ساتھ بامقصد مذاکرات کا آغاز کرے، ان کو سنجیدگی سے سنے اور ان کے جائز، منصفانہ اور آئینی مطالبات کو پورا کرنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔
Rahul Gandhi slams Centre: راہل گاندھی کا مرکز پر حملہ، پیپر لیک معاملے پر وزیرتعلیم کے استعفے کا مطالبہ، وزیراعظم مودی کی خاموشی پر بھی اٹھائے سوال
اس معاملے پر انڈین یوتھ کانگریس نے بھی احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ کرناٹک یوتھ کانگریس 21 مئی کو بنگلورو میں ’’راج بھون چلو‘‘ مارچ نکالے گی، جس میں کانگریس کے کئی سینئر رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے۔ مرکزی وزیرِ تعلیم نے اس تنازع کے بعد اعلان کیا ہے کہ اگلے سال سے این ای ای ٹی-یو جی امتحان کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ (CBT) موڈ میں کرایا جائے گا، جبکہ دوبارہ امتحان 21 جون کو منعقد ہوگا۔
NEET Exam Cancellation: نیٹ یو جی امتحان منسوخ ہونے پر طلبہ تنظیموں میں ناراضگی، این ایس یو آئی نے این ٹی اے کو بند کرنے اور وزیر تعلیم کے استعفے کا کیا مطالبہ
طلبہ تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ مرکزی ایجنسیاں اس معاملے کی جانچ کریں اور اس میں شامل افراد، امتحانی مافیا اور معاونت کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔ ساتھ ہی، جانچ مکمل ہونے تک این ٹی اے پورے معاملے میں شفافیت برقرار رکھتے ہوئے طلبہ اور والدین کے سامنے تمام حقائق واضح کرے۔
Patna Protest: پٹنہ میں TRE-4 امیدواروں نے کیا زبردست احتجاج، حالات خراب ہونے پر پولیس نے کیا لاٹھی چارج
پٹنہ میں بی پی ایس سی ٹیچرامیدواروں نے ٹی آرای-4 نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے پر ناراض ہو کر زبردست احتجاج کیا۔ وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کی طرف مارچ کے دوران پولیس کے ساتھ جھڑپ ہوئی اور پھر صورتحال خراب ہوگئی، جس کے بعد پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ بھرتی کے عمل میں تاخیر اور عمر کی حد ختم ہونے پر امیدوار ناراض ہیں۔
Jamia Millia Islamia: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں آر ایس ایس سے متعلق پروگرام کے خلاف طلبہ کا بڑے پیمانے پر احتجاج، کیمپس کے باہر بھاری پولیس تعینات
اس معاملے پر ابھی تک جامعہ ملیہ اسلامیہ کی انتظامیہ کی جانب سے کوئی آفیشیل ردعمل سامنے نہیں آیا، جس کی وجہ سے طلبہ میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔ ایس ایف آئی نے اپنے بیان میں یونیورسٹی انتظامیہ کے فیصلے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کی اجازت دینا ’’براہِ راست اشتعال انگیزی‘‘ ہے۔
NIT Kurukshetra Student Suicide: 60 دن، 4 اموات: ناری شکتی وندن کے درمیان این آئی ٹی کروکشیتر میں ایک اور طالبہ نے لگائی پھانسی، طلبہ کے شدید احتجاج سے ہلا انتظامیہ
این آئی ٹی کروکشیتر میں بی ٹیک سیکنڈ ایئر کی ایک طالبہ نے خودکشی کر لی۔ گزشتہ 60 دنوں میں یہ چوتھی خودکشی کا واقعہ ہے۔ واقعے کے بعد سینکڑوں طلبہ احتجاج پر اتر آئے اور انتظامیہ پر لاپروائی کے الزامات عائد کیے۔
UGC New rules controversy: یو جی سی کے نئے قوانین پر کیوں ہنگامہ مچا ہوا ہے؟ سڑک سے سپریم کورٹ تک پورا تنازع سمجھئے
یو جی سی کے نئے قواعد 2026 پر طلبہ کا احتجاج، سیاسی بیان بازی اور سپریم کورٹ میں عرضی — سڑک سے سپریم کورٹ تک پورا تنازع سمجھئے
KIIT suicide case: اڈیشہ حکومت نے تحقیقات کے لیے بنائی اعلیٰ سطحی کمیٹی، 2 سیکیورٹی گارڈ گرفتار
بھونیشور، اڈیشہ کے کلنگا انسٹی ٹیوٹ آف انڈسٹریل ٹیکنالوجی کے ہاسٹل میں نیپالی طالب علم کی خودکشی کا معاملہ اہمیت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی کی مداخلت کے بعد نیپال کا سفارت خانہ، اڈیشہ حکومت اور پولیس متحرک ہو گئی ہے۔
UPPSC Candidates Protest:پریاگ راج میں یو پی پی ایس سی امیدواروں کا زبردست احتجاج، پولیس کے ساتھ ہوئی جھڑپ
طلباء کا مطالبہ ہے کہ پی سی ایس پری 2024 اور آر او اور اے آر او پری 2023 کے امتحانات ایک دن میں ایک شفٹ میں کرائے جائیں۔ طلباء نے دو دن قبل پبلک سروس کمیشن کے خلاف گاندھیائی طرز پر پرامن احتجاج کا اعلان کیا تھا۔





