Nishu viral video update: اس ملک میں گالی دینا کب سے جرم بن گیا؟ طلبہ کے خلاف ایف آئی آر پر سی جے پی کے سوربھ داس برہم
سوربھ داس نے اپنی تنقید کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا میں موجود کئی ارکانِ پارلیمنٹ کے خلاف سنگین فوجداری مقدمات درج ہیں۔ ان کے مطابق قتل، عصمت دری اور ڈکیتی جیسے مقدمات کا سامنا کرنے والے عوامی نمائندے بھی پارلیمنٹ میں موجود ہیں، لیکن ان کے خلاف اس شدت سے کارروائی نہیں ہوتی، جبکہ چند نازیبا الفاظ بولنے والے نوجوانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ طلبہ کے احتجاج کے دوران مبینہ طور پر قابل اعتراض زبان استعمال کرنے کے معاملے میں پولیس مختلف ویڈیوز کی جانچ کر رہی ہے
’’مظاہرین پر پیلیٹ گن چلی، وزیر داخلہ نے حکم دیا یا انہیں معلوم نہیں، بی جے پی-آرایس ایس سے معافی نہیں مانگوں گا‘‘، راہل گاندھی نے پریس کانفرنس کرکے لگایا بڑا الزام
لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت پر حملہ بولا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں آج مجھے بولنے نہیں دیا گیا۔ دہلی میں طلبا پرپیلیٹ گن چلائی گئی، اس کے لئے وزارت داخلہ ذمہ دارہے۔
Kangana Ranaut’s ‘Gutter’ Remark Sparks Uproar: کنگنا رناوت کےگٹر جنریشن بیان پر ہنگامہ برپا، کانگریس اور سوشل میڈیا پر شدید تنقید
کنگنا کے اس بیان پر کانگریس نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیانات کو اب سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا۔ کانگریس کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندوں کو اپنی زبان اور طرزِ بیان میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ادھر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے لیڈر وارث پٹھان نے بھی کنگنا رناوت سے فوری معافی کا مطالبہ کیا۔
Bihar Student Protest Cases: بہار حکومت کا طلبہ تحریک سے متعلق مقدمات واپس لینے کا فیصلہ، آر جے ڈی نے اپوزیشن کے دباؤ کا نتیجہ قرار دیا
بہار حکومت کا یہ فیصلہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب نیٹ/یو جی امتحانات میں بے ضابطگیوں کے خلاف ریاست بھر میں طلبہ کا احتجاج چل رہا تھا اور امتحانی نظام میں اصلاحات اور جوابدہی کا مطالبہ زور پکڑ رہا تھا۔
Jantar Mantar Violence: دہلی پولیس کا جنترمنتر احتجاجی مقامات پر مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے 2,873 افراد کی شناخت کا دعویٰ
اس سے قبل دہلی پولیس نے متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف قابلِ اعتراض اور توہین آمیز تبصروں پر مشتمل پوسٹ اور ویڈیوز ہٹانے کی ہدایت دی تھی۔ یہ مواد جنتر منتر پر طلبہ کے احتجاج اور 20 جولائی کو ’سنسد چلو‘ مارچ سے منسلک تشدد کے دوران اپ لوڈ کیا گیا تھا۔
Bihar Student Protest: پردھان کے بعد اب سمراٹ کی باری؟ جنتر منتر کے بعد بہار بنتا جا رہا ہے طلبہ کی جدوجہد کا نیا میدان
دہلی کے بعد اب بہار طلبہ تحریک کا نیا مرکز بن گیا ہے۔ سیوان میں مبینہ اے کے-47 فائرنگ اور طلبہ کی گرفتاریوں کے سلسلے میں شدید سیاسی ہنگامہ برپا ہے۔ معاملہ اب سپریم کورٹ تک پہنچ چکا ہے۔
What kind of assurance was that: ’’یہ کیسی یقین دہانی تھی؟‘‘ اکھلیش یادو نے سی جے پی احتجاج ختم کرنے والے خفیہ معاہدے پر شفافیت کا کیا مطالبہ
سماجوادی پارٹی سربراہ نے حکومت سے پوچھا، طلبہ کے کون سے مطالبات تسلیم کیے گئے؟ احتجاج کرنے والے طلبہ کے خلاف مقدمات کیوں درج کیے جا رہے ہیں؟ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ اتنی بڑی تحریک حکومت کی کوششوں سے ختم ہوئی یا حکومت نے طلبہ کے مطالبات تسلیم کرکے پسپائی اختیار کی؟
Congress MP Rahul Gandhi: دہلی میں پیلیٹ گن، بہار میں اے کے-47، راہل گاندھی بولے- نریندرمودی جی جو وعدہ کیا گیا تھا، وہ آخر کہاں گیا؟
راہل گاندھی نے کہا کہ طلبہ کے مسائل کو سننے اور ان کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرنے کے بجائے انہیں طاقت کے زور پر خاموش کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو جمہوری اقدار کے خلاف ہے۔ ان کے اس بیان کے بعد بہار میں طلبہ کے احتجاج اور حکومت کے رویے پر سیاسی بحث مزید تیز ہو گئی ہے۔
Won’t Delete’: بی جے پی رکن پارلیمنٹ کی بیٹی کا دوٹوک جواب، میں پوسٹ ڈیلیٹ نہیں کروں گی، اب غائب ہوا انسٹاگرام اکاؤنٹ
انہوں نے مزید کہا کہ "ڈی پی کے پی اے"، جو ان کی والدہ کو یہ پوسٹ ہٹانے کے لیے پیغامات بھیج رہے ہیں، انہیں وہ یقین دلانا چاہتی ہیں کہ ایسا نہیں ہوگا۔ مانا جا رہا ہے کہ "ڈی پی" سے ان کی مراد دھرمیندر پردھان ہیں۔ اپنی اسٹوری کے اختتام پر انہوں نے لکھا، "فکر نہ کریں، یہ پوسٹ ڈیلیٹ نہیں ہوگی۔
Planning Future Strategy: کاکروچ جنتا پارٹی مستقبل کی حکمت عملی کا جلد کرے گی اعلان، پنجاب پیپر لیک معاملے پر کیا بولے ابھیجیت دیپکے……..؟
کاکروچ جنتا پارٹی نے طلبا کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ابھیجیت دیپکے نے کہا کہ پارٹی پنجاب میں امتحانی پرچے کے لیک ہونے کے معاملے کا جائزہ لے گی اور جلد اپنی آئندہ حکمت عملی کا اعلان کرے گی۔





