Bharat Express

South Korea Threat

جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی اس وقت سے بڑھ گئی ہے جب شمالی کوریا نے اپنے پڑوسی پر ملک کے دارالحکومت پیانگ یانگ پر پروپیگنڈہ کتابچے والے ڈرون بھیجنے کا الزام لگایا تھا۔یہ دھماکے ایک دن بعد ہوئے جب شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے اس مسئلے پر بات کرنے کے لیے اپنے اعلیٰ فوجی اور سکیورٹی حکام کے ساتھ ایک میٹنگ بلائی تھی۔

تبدیلیوں کی مخصوص تفصیلات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہیں، کیونکہ شمالی کوریا نے پہلے بھی آئینی ترامیم کو ظاہر کرنے میں تاخیر کی ہے۔ جہاں تک سمندری حدود کا تعلق ہے، شمالی کوریا ممکنہ طور پر اسے مبہم انداز میں پیش کرے گا، تاکہ وہ مستقبل میں قوانین کے ذریعے اپنا موقف واضح کر سکے۔

کورین سنٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق اس وقت کم جونگ اپنے ملک کی جوہری طاقت کو بہت بلندی پر لے گئے ہیں۔ حال ہی میں ایک رپورٹ آئی تھی جس کے مطابق شمالی کوریا نے بڑی تعداد میں میزائل نصب کر رکھے ہیں جن کا ہدف جنوبی کوریا اور امریکی فوجی اڈے ہیں۔

کم جونگ کی جانب سے بھاری قیمت چکانے کی دھمکی کے بعد جنوبی کوریا نے ایک بار پھر دھمکی دی ہے۔ جنوبی کوریا نے کہا کہ اگر شمالی کوریا نے جوہری ہتھیار استعمال کیے تو وہ اسے تباہ کر دے گا۔