Bharat Express DD Free Dish

Smriti Irani

امیٹھی سے بی جے پی کی امیدوار اور مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کے حوالے سے سپریہ سرینیٹ نے لکھا - آج اسمرتی ایرانی کی واحد پہچان یہ ہے کہ وہ راہل گاندھی کے خلاف امیٹھی سے الیکشن لڑتی ہیں۔

سال 2022 میں یوپی میں اسمبلی انتخابات کے دوران انہوں نے یہ بیان دیا تھا کہ جو لیڈر آج کانگریس پارٹی چھوڑ رہے ہیں ان کی پرورش خود کانگریس نے کی ہے۔

روپالی گانگولی نے اب بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اداکارہ کے اس بڑے قدم کے بعد اب ان کا موازنہ اسمرتی ایرانی سے ہوگا۔ اسمرتی بھی روپالی گانگولی کی طرح ٹی وی انڈسٹری کا ایک اہم نام ہوا کرتی تھیں۔

سال 2019 میں دیے گئے حلف نامے کے مطابق، اسمرتی ایرانی کے پاس 4,71,01,948 روپے مالیت کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے تھے۔ اس سے قبل سال 2014 میں انہوں نے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے 4,14,98,621 ظاہر کیے تھے۔ تاہم 2024 میں ان کی دولت میں اضافہ ہوا ہے۔

اسمرتی ایرانی نے سوشل میڈیا ایکس پر تصاویر بھی شیئر کیں۔ اس میں لکھا ہے کہ ایرانی صبح 10 بجے بی جے پی کے دفتر پہنچیں گی، جہاں سے وہ روڈ شو کریں گی اور اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے کلکٹریٹ پہنچیں گی۔

اسمرتی ایرانی نے کہا کہ کانگریس کے 'شہزادے' نے شروع میں رام مندر کے پران پرتشٹھاکے لیے بھیجے گئے دعوت نامے کو ٹھکرا دیا تھا۔لیکن اب وہ ووٹ مانگنے کے لیے مندر جا رہے ہیں۔

امیٹھی لوک سبھا سیٹ پر 20 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ اس سیٹ پر بی جے پی نے مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کو ٹکٹ دیا ہے۔ حالانکہ کانگریس نے ابھی تک اس سیٹ پر کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا ہے۔جبکہ مانا یہ جارہا ہے کہ راہل گاندھی کو ایک بار پھر امیٹھی سے میدان میں اتارا جا سکتا ہے۔

ایرانی نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے دہلی میں ایک ریلی میں کیے گئے حالیہ تبصرے پر بھی تنقید کی کہ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) "میچ فکسنگ" کے ذریعے انتخابات جیتتی ہے اور آئین میں تبدیلی کرتی ہے تو ملک میں آگ لگ جائے گی۔

مرکزی وزیر اسمرتی زوبن ایرانی نے حج گائیڈ -2024 بھی جاری کیا جو عازمین کو حج کے مختلف پہلوؤں سے واقف کرانے کے لیے تیار کیا گیا ہے جس میں عازمین کے لیے حج سویدھا ایپ کے استعمال پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔ گائیڈ 10 زبانوں میں شائع کی گئی ہے اور تمام عازمین حج کو جاری کی جائے گی۔

مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے کہا کہ امیٹھی کی ویران سڑکیں ثابت کرتی ہیں کہ راہل کی بھارت جوڑو نیائے یاترا  کا سفر مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔ راہل نے امیٹھی چھوڑا اور امیٹھی نے راہل کو چھوڑ دیا۔