شاہی عیدگاہ تنازعہ: ہائی کورٹ کے فیصلے پر سپریم کورٹ کی رضا مندی، ایک ساتھ ہوگی معاملوں کی سماعت
متھرا کے شاہی عیدگاہ اورکرشن جنم بھومی تنازعہ پرسپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پررضامندی ظاہرکی ہے، جس میں سبھی کیسیزکی ایک ساتھ سماعت کی بات کہی گئی تھی۔ عدالت اس معاملے میں یکم اپریل کوسماعت کرے گا۔ تبھی ایک ساتھ ہونے والی سماعت پرفیصلہ ہوسکے گا۔
Rani Laxmibai’s statue installed: رات کے اندھیرے میں شاہی عیدگاہ کے قریب رانی لکشمی بائی کا مجسمہ کیا گیا نصب، سیکورٹی بھی کردی گئی سخت
اس سے قبل یہ مجسمہ لکشمی بائی چوک پر نصب کیا گیا تھا لیکن ٹریفک کے مسئلہ کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی اس سب کے درمیان سیکورٹی کے انتظامات کو بھی سخت کر دیا گیا ہے۔ مجسمے کے قریب رکاوٹیں لگا دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ دہلی پولیس اور نیم فوجی دستے بھی تعینات ہیں۔
Shahi Eidgah Delhi: شاہی عیدگاہ کے قریب نصب کیا جائے گا رانی لکشمی بائی کا مجسمہ، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
اس بارے میں شاہی عیدگاہ کمیٹی نے کہا کہ یہ زمین وقف بورڈ کی ہے۔ تاہم فی الحال کوئی تنازعہ سامنے نہیں آیا ہے۔ دراصل رانی لکشمی بائی روڈ پر ڈی ڈی اے پارک میں رانی لکشمی بائی کی مورتی لگانے کا کام زوروشور سے جاری ہے۔
Installation of Rani Lakshmi Bai statue in Shahi Idgah Park: رانی لکشمی بائی کے مجسمہ سے نماز میں کیوں دقت ہوگی؟ دہلی کے شاہی عیدگاہ میں مجسمہ کی مخالفت پر عدالت کا سخت تبصرہ
دہلی کے شاہی عیدگاہ پارک میں رانی لکشمی بائی کا مجسمہ نصب کرنے کے تنازعہ پر آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی ۔ سماعت کے دوران عدالت نے سخت تبصرہ کیا اور کہا کہ رانی لکشمی بائی کے مجسمہ سے نماز میں کیا دقت آسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم 1857 کی جنگ اور اس میں رانی لکشمی بائی کے کردار کو فراموشش نہیں کرسکتے۔
Shahi Eidgah Case: پولیس، ایم سی ڈی، ڈی ڈی اے عیدگاہ کمیٹی اور عوام کی میٹنگ، جانئے شاہی عیدگاہ کیس میں کیا ہوا فیصلہ
مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے کہا کہ وہ رانی لکشمی بائی کی مورتی کی مخالفت نہیں کر رہے ہیں بلکہ عیدگاہ کی زمین کو بچانا چاہتے ہیں۔ دہلی وقف بورڈ نے ایک حلف نامہ دے کر انکار کیا تھا کہ اس کے پاس شاہی عیدگاہ کے قریب زمین ہے۔