Bharat Express

Seema Sachin Love Story

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ پولیس کو جیسے ہی اس کی جانکاری ہوئی، تو دونوں کو گرفتارکرکے جیل بھیج دیا گیا تھا۔ حالانکہ دو دن بعد ہی عدالت نے دونوں کو ضمانت پر چھوڑ دیا تھا۔

سچن مینا کے والد نیترپال کے مطابق گھر کا راشن ختم ہوچکا ہے۔ پولیس کا گھرپر ہردم پہرہ رہتا ہے۔ فیملی کو بھوکوں مرنے کی نوبت آگئی ہے۔ اب انہوں نے پولیس کو خط لکھ کر یہ بڑا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستانی خاتون سیما حیدر معاملے میں یوپی اے ٹی ایس نے بلند شہر سے دو بھائیوں کو حراست میں لیا ہے۔ ان بھائیوں نے مل کر سیما حیدر اورسچن مینا کے دستاویزوں میں چھیڑ چھاڑ کی تھی۔

یوپی اے ٹی ایس کی پوچھ گچھ میں سیما حیدر نے بتایا کہ اس نے پب جی گیم کھیلنے کے لئے مریم نام کی فرضی آئی ڈی بنائی تھی۔ تاکہ پاکستان کے لوگوں کو پتہ نہ چلے۔

پاکستان کی سیما حیدر اپنے عاشق کے ساتھ رہنے کے لئے نیپال کے راستے بھاگ کر گریٹر نوئیڈا آگئی تھی۔ گزشتہ دنوں یوپی اے ٹی ایس نے اس سے پوچھ گچھ کی تھی۔

سیما حیدر کو دیکھنے والوں کا سچن مینا کے گاؤں میں لوگوں کی قطار لگی ہوئی ہے۔ اسی دوران ایک ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران وہاں دو فرقوں کے لوگ آپس میں بھڑگئے۔ اس کے بعد پولیس نے کمان سنبھالی اور دونوں فرقوں کے لوگوں کو ہٹایا۔ 

پب جی کے ذریعہ ہندوستانی سچن مینا کے عشق میں مبتلا ہوئی پاکستانی سیما حیدر کی کہانی میں کئی موڑ آرہے ہیں۔ یہ پورا معاملہ مزید گہرا ہوتا جا رہا ہے۔

سیما حیدر اور سچن مینا کی پریم کہانی میں روزانہ نئے نئے انکشاف ہو رہے ہیں۔ دونوں نے پوچھ گچھ میں اب تک ایسے کئی بیان دیئے ہیں، جس کے بعد سازش کا خدشہ گہرا ہوتا جا رہا ہے۔

پب جی گیم کے ذریعہ سچن کی محبت میں گرفتار ہونے کا دعویٰ کرنے والی سیما حیدر سے یوپی اے ٹی ایس مسلسل پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ ہر سوال کے جواب میں سیما حیدر کہہ رہی ہے کہ وہ سچن کے پیار میں سرحد پارکرکے ہندوستان آئی۔

پاکستان سے دبئی اور نیپال کے راستے ہوئے ہندوستان آنے والی سیما حیدرسے متعلق جانچ ایجنسیوں کو یہ خدشہ ہو رہا ہے کہ وہ کہیں پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے رابطے میں تو نہیں ہے۔ یا اس کا ہندوستان آنے کا کوئی اورمقصد تو نہیں ہے۔