Bharat Express DD Free Dish

Seema Haider

معصوم کشور نے بتایا کہ ابھی تک تفتیش میں ان (سیما) پر کوئی قصور ثابت نہیں ہو سکا ہے۔ اگر سمیا حیدر کو کلین چٹ مل جاتی ہے تو ہم اسے ترجمان بھی بنائیں گے کیونکہ وہ ایک اچھی مقررہیں۔

Seema Haider Story: پاکستانی خاتون سیما حیدر اور اس کے ہندوستانی عاشق سچن مینا کو اب فلم کا آفر ملا ہے۔ دونوں نے کچھ دنوں پہلے اپنی مالی بحران کا ذکرکرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ انہیں ایسا کام ملے، جس سے وہ اپنی زندگی سکون سے بسر کرسکیں۔

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ پولیس کو جیسے ہی اس کی جانکاری ہوئی، تو دونوں کو گرفتارکرکے جیل بھیج دیا گیا تھا۔ حالانکہ دو دن بعد ہی عدالت نے دونوں کو ضمانت پر چھوڑ دیا تھا۔

سچن مینا کے والد نیترپال کے مطابق گھر کا راشن ختم ہوچکا ہے۔ پولیس کا گھرپر ہردم پہرہ رہتا ہے۔ فیملی کو بھوکوں مرنے کی نوبت آگئی ہے۔ اب انہوں نے پولیس کو خط لکھ کر یہ بڑا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستانی خاتون سیما حیدر معاملے میں یوپی اے ٹی ایس نے بلند شہر سے دو بھائیوں کو حراست میں لیا ہے۔ ان بھائیوں نے مل کر سیما حیدر اورسچن مینا کے دستاویزوں میں چھیڑ چھاڑ کی تھی۔

رپورٹ  کے مطابق، پولیس نے تفتیش کے دوران سیما کے دستاویزات، بشمول اس کا پاسپورٹ، پاکستانی شناختی کارڈ اور اس کے بچوں کے پاسپورٹ برآمد کیے ہیں۔ اس  میں مزید کہا کہ یہ تمام دستاویزات پاکستانی سفارت خانے کو اس بات کی تصدیق کے لیے بھیجی گئیں کہ آیا وہ پاکستانی شہری ہے یا نہیں۔

یوپی اے ٹی ایس کی پوچھ گچھ میں سیما حیدر نے بتایا کہ اس نے پب جی گیم کھیلنے کے لئے مریم نام کی فرضی آئی ڈی بنائی تھی۔ تاکہ پاکستان کے لوگوں کو پتہ نہ چلے۔

پاکستان کی سیما حیدر اپنے عاشق کے ساتھ رہنے کے لئے نیپال کے راستے بھاگ کر گریٹر نوئیڈا آگئی تھی۔ گزشتہ دنوں یوپی اے ٹی ایس نے اس سے پوچھ گچھ کی تھی۔

سیما حیدر کو دیکھنے والوں کا سچن مینا کے گاؤں میں لوگوں کی قطار لگی ہوئی ہے۔ اسی دوران ایک ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران وہاں دو فرقوں کے لوگ آپس میں بھڑگئے۔ اس کے بعد پولیس نے کمان سنبھالی اور دونوں فرقوں کے لوگوں کو ہٹایا۔ 

پب جی کے ذریعہ ہندوستانی سچن مینا کے عشق میں مبتلا ہوئی پاکستانی سیما حیدر کی کہانی میں کئی موڑ آرہے ہیں۔ یہ پورا معاملہ مزید گہرا ہوتا جا رہا ہے۔