Bharat Express DD Free Dish

Seema Haider

سیما حیدر اور سچن مینا کی پریم کہانی میں روزانہ نئے نئے انکشاف ہو رہے ہیں۔ دونوں نے پوچھ گچھ میں اب تک ایسے کئی بیان دیئے ہیں، جس کے بعد سازش کا خدشہ گہرا ہوتا جا رہا ہے۔

سیما حیدر نے ہندوستانی فوج کے کچھ جوانوں کو فرینڈ ریکویسٹ بھی بھیجی تھی۔ اب جانچ ٹیم اس کے پیچھے کا مقصد تلاش کر رہی ہے۔ وہیں سیما حیدر نے کہا کہ اس کے نام سے فرضی پروفائل بنائی گئی ہے۔ اے ٹی ایس نے نوئیڈا پولیس کے ذریعہ کی گئی جانچ رپورٹ کے کیس فائل کی بھی جانچ کی ہے۔

پب جی گیم کے ذریعہ سچن کی محبت میں گرفتار ہونے کا دعویٰ کرنے والی سیما حیدر سے یوپی اے ٹی ایس مسلسل پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ ہر سوال کے جواب میں سیما حیدر کہہ رہی ہے کہ وہ سچن کے پیار میں سرحد پارکرکے ہندوستان آئی۔

دوران تفتیش سیما حیدر نے ایسے کئی انکشافات بھی کیے ہیں جنہیں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ سیما نے افسران کو بتایا کہ سچن پہلا ہندوستانی نہیں تھا جس کے ساتھ اس نے بات چیت کی تھی۔ اس سے پہلے بھی سیما حیدر نے دہلی این سی آر میں کئی نوجوانوں سے فون اور سوشل میڈیا کے ذریعے بات کی تھی۔

پاکستان سے دبئی اور نیپال کے راستے ہوئے ہندوستان آنے والی سیما حیدرسے متعلق جانچ ایجنسیوں کو یہ خدشہ ہو رہا ہے کہ وہ کہیں پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے رابطے میں تو نہیں ہے۔ یا اس کا ہندوستان آنے کا کوئی اورمقصد تو نہیں ہے۔

پاکستانی خاتون سیما حیدرنے باگیشور دھام والے دھیریندر شاستری کو پسند کرنے کی بات کہی ہے۔ سیما حیدر نے کہا کہ باگیشور دھام کے دھیریندر شاستری مجھے اچھے لگتے ہیں۔ مجھے ان کی مسکان پسند ہے۔

ممبئی کے ٹریفک کنٹرول روم میں دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہے۔ فون کرنے والے نے  کہا کہ اگر سیما حیدر پاکستان واپس نہ آئیں تو ہندوستان تباہ ہو جائے گا۔ کال کرنے والے نے مزید دھمکی دی کہ وہ 26/11 جیسے دہشت گردانہ حملے کے لیے تیار ہے

 پاکستانی لڑکی نے لکھا کہ میں نے اپنے والدین کا گھر اس لئے چھوڑا تھا کیونکہ وہ لالچی تھے۔ وہ میری شادی بغیر کسی مناسب بات چیت کے کسی ایسے شخص سے کرنا چاہتے تھے، جو آوارہ قسم کا تھا۔