Bharat Express

SCO Meeting

شنگھائی تعاون تنظیم کا قیام سال 2001 میں عمل میں آیا تھا۔ ہندوستان 2005 سے اس تنظیم کا رکن تھا لیکن 2017 میں ہندوستان اس کا مستقل رکن بن گیا۔ سال 2017 میں ہی پاکستان اور ایران نے بھی ایس سی او کی رکنیت حاصل کی تھی۔ یہ تنظیم ممالک کی سیاست، معیشت، ترقی اور فوج سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرتی ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کا دو روزہ اجلاس رواں سال اکتوبر میں پڑوسی ملک پاکستان کے اندر  ہوگا۔پاکستانی وزارتِ خارجہ کے حکّام کے مطابق 15 اور 16 اکتوبر کو پاکستان میں ہونے والے اس اجلاس میں بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

خارجہ امورکے وزیر ایس جے شنکر نے اسلام آباد کو دہشت گرد تنظیموں کی مدد جاری رکھنے پرتنقید کا نشانہ بنایا۔ پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کودہشت گردی کو فروغ دینے والا اورجوازفراہم کرنے والا ترجمان قراردیا۔

پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو ہندوستان دورے پر آئیں گے۔ بلاول بھٹو کا یہ دورہ آئندہ ماہ کے آغاز میں 4 مئی کو ہوگا۔