Bharat Express DD Free Dish

Sarfaraz Khan

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے اختتام تک بھارت نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا لیے تھے۔ اس دوران وراٹ کوہلی تیسرے نمبر پر اور سرفراز خان چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے

سرفراز خان نے ایک بار پھر ٹیم انڈیا میں اپنی جگہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ٹیم انڈیا کو اگلی ٹیسٹ سیریز نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے گھر میں کھیلنی ہے۔ ایسے میں سرفراز خان کا ایک بار پھر ٹیم میں انتخاب ہونا یقینی سمجھا جا رہا ہے اور اگر وہ یہاں بھی اس فارم کو ثابت کر دیتے ہیں تو ان کا آسٹریلیا جانا یقینی ہو جائے گا۔

ان تین کھلاڑیوں کی فہرست میں بلے باز سرفراز خان، دھرو جریل اور فاسٹ بولر یش دیال شامل ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اب آپ کے ذہن میں یہ سوال ضرور اٹھ رہا ہوگا کہ اچانک بی سی سی آئی نے یہ فیصلہ کیوں لیا؟ تو اس سوال کا جواب ایرانی کپ کا میچ ہے۔

رشبھ پنت کے بعد اب ایک اورہندوستانی کھلاڑی مشیرخان کار حادثے کا شکارہوگئے ہیں۔ اس حادثہ میں ان کے گردن میں چوٹ لگی ہے، جس کے سبب انہیں ڈیڑھ سے تین ماہ تک میدان سے باہررہنا پڑ سکتا ہے۔ مشیرخان محض 19 سال کی عمرمیں سچن کے دوبڑے ریکارڈ توڑچکے ہیں۔

بنگلہ دیش سیریز کے حوالے سے روہت شرما کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا سیریز کے لیے بنگلہ دیش سیریز ہمارے لیے پریکٹس نہیں ہے۔ جب بھی آپ اپنے ملک کے لیے کھیلتے ہیں، بہت کچھ داؤ پر لگا ہوتا ہے۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پیش نظر ہر میچ بہت اہم ہے۔

سابق کرکٹرکے شری کانت نے کہا کہ ایمانداری سے کہوں توسرفرازخان کے لئے برا محسوس کررہا ہوں، لیکن کرکٹ میں آپ کے ساتھ ایسا ہوتا ہے، خاص طور پرٹسٹ فارمیٹ میں۔

بی سی سی آئی کے عہدیدار نے کہا کہ راہل کو سرفراز پر ترجیح دی جائے گی۔ راہل ٹیم انڈیا کے تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔ وہ 50 ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں، اس لیے پلیئنگ الیون میں سرفراز کی جگہ راہل کو منتخب کرنا درست معلوم ہوتا ہے۔

اگر سرفراز کی بات کی جائے تو وہ ٹیم انڈیا کے لیے اب تک 3 ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 3 نصف سنچریوں کی مدد سے 200 رنز بنائے ہیں۔

بی سی سی آئی نے آئی پی ایل 2024 سے پہلے سرفراز خان اور دھرو جریل کو بے حد ہی خاص تحفے سے نوازا ہے۔ بورڈ نے دونوں کھلاڑیوں پر کروڑوں روپئے کی بارش کردی۔

انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں سرفراز  خان نے راجکوٹ میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں ڈیبیو کیا۔ ڈیبیو میچ میں سرفراز نے 62 اور 68ناٹ آؤٹ  رنز کی شاندار اننگز کھیل کر کافی سرخیاں بٹوریں۔