Bharat Express DD Free Dish

Samrat Choudhary

سمراٹ چودھری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ عوامی توقعات پر پورا اترنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے اور اپنی ذمہ داریوں کو پوری دیانتداری سے انجام دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی اولین ترجیح ریاست کی ترقی، خوشحالی اور بہتر حکمرانی کو یقینی بنانا ہوگی۔

انتخابی حلف نامے کے مطابق سمراٹ چودھری اور ان کے اہل خانہ کی مجموعی جائیداد تقریباً 11.34 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ اس میں منقولہ اور غیر منقولہ دونوں اقسام کی جائیدادیں شامل ہیں۔

نتیش کمار کے استعفیٰ دینے کے بعد بی جے پی اراکین اسمبلی کی میٹنگ کے دوران وجے کمارسنہا نے سمراٹ چودھری کو پارٹی کا لیڈر منتخب کرنے کی تجویز پیش کی، جس پر تمام اراکین اسمبلی نے مہرلگائی۔ مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان کیا۔

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان آج سہ پہر 3 بجے بی جے پی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں نئے وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان کریں گے۔ اس کے بعد شام 4 بجے این ڈی اے کے تمام اتحادی اراکین کی میٹنگ میں اس نام کی توثیق کی جائے گی۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب بہار میں این ڈی اے حکومت کی قیادت براہِ راست بی جے پی کے ہاتھ میں ہوگی۔

بہارحکومت میں وزیر وجے کمار چودھری نے کہا کہ وزیراعلیٰ وہی ہوگا، جسے این ڈی اے کا لیڈر منتخب کیا جائے گا۔ بی جے پی کا اس میں اہم  رول ہوگا۔

مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ انتظامیہ نے بھیڑ کنٹرول کے لیے کوئی مؤثر انتظام نہیں کیا تھا۔ ہر منگل یہاں یاتریوں کی بڑی تعداد جمع ہوتی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او اور ضلع کے دیگر سینئر اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائی شروع کی گئی۔

تقسیمِ اسناد کی تقریب کے موقع پر یونیورسٹی کی جانب سے طبی تعلیم اور صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم قدم کے طور پر ماڈیولر آپریشن تھیٹر کمپلیکس کا افتتاح بھی کیا جائے گا۔ اس کا افتتاح صبح 10:00 بجے حاجی احمد کریم رحمانی میڈیکل بلاک (تیسری منزل) میں ہوگا۔

یہ ملاقات این ڈی اے کی بہار اسمبلی انتخابات میں تاریخی کامیابی کے پس منظر میں ہوئی۔ نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وزیراعظم مودی کی قیادت اور رہنمائی میں نہ صرف ملک بلکہ بہار بھی مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اور اس دوران ترقی یافتہ بہار کے اہداف سے متعلق قیمتی رہنمائی بھی حاصل ہوئی۔

بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے رویے سے محبوبہ مفتی نتیش کمار کے رویے سے پریشان نظر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ یا تو بڑھاپے کا نتیجہ ہوسکتا ہے یا نتیش کمار مسلم خواتین کی توہین کررہے ہیں۔ یہ خوفناک ہے۔

بہار میں نئی ​​حکومت بنتے ہی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔ جیسے ہی سمراٹ نے وزارت داخلہ کا عہدہ سنبھالا، ہفتہ کو بیگوسرائے میں انکاؤنٹر ہوا۔ پولیس کی گولیوں سے ایک بدمعاش زخمی ہوگیا ہے۔