Bharat Express DD Free Dish

Samrat Choudhary

سمراٹ چودھری نے کہا کہ ان کی حکومت کا اصل مقصد صرف ترقی ہے۔ انہوں نے صنعتی ترقی کو تیز کرنے، کسانوں کی آمدنی بڑھانے اور ریاست کو خوشحال بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کوسی ندی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسے اب آفت نہیں بلکہ نعمت بنانا ہے۔

اجلاس کے آغاز سے قبل اسپیکر پریم کمار نے کل جماعتی میٹنگ کی صدارت کی اور تمام لیڈران سے ایوان کی کارروائی کو ہموار طریقے سے چلانے کی اپیل کی۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

آمرپالی دوبے بھوجپوری فلم انڈسٹری کی سب سے مقبول اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں۔ ان کی جوڑی اداکار دنیش لال یادو نرہوا کے ساتھ خاصی مشہور رہی ہے اور دونوں نے کئی سپرہٹ فلمیں دی ہیں، جن میں نرہوا ہندوستانی، پٹنہ سے پاکستان، نرہوا چلل لندن اور دلہن گنگا پار کے شامل ہیں۔

سمراٹ چودھری کی وزیر اعلیٰ بننے کے بعد یہ پہلی دہلی یاترا تھی۔ وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران دونوں لیڈروں کے درمیان بہار کی ترقی، بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی، سرمایہ کاری کے امکانات اور ’’خوشحال بہار‘‘ کے وژن پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے ریاست میں ترقیاتی منصوبوں کو تیز کرنے اور مرکزی اسکیموں کے مؤثر نفاذ پر بھی زور دیا۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ سمراٹ چودھری کی قیادت میں بہار عوامی امنگوں کو پورا کرتے ہوئے ہمہ جہت ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوئے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نئی قیادت ریاست کو ترقی کی راہ پر مزید تیزی سے آگے بڑھائے گی۔

سمراٹ چودھری نے بہارکے پہلے بی جے پی وزیراعلیٰ کے طورپرحلف لیا۔ نتیش کمارکے استعفیٰ کے بعد یہ ایک بڑی سیاسی تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔ حلف برداری تقریب میں دو نائب وزرائے اعلیٰ نے بھی حلف لیا۔ وجے کمارچودھری اور وجیندرپرساد یادو دونوں جے ڈی یوکوٹے سے نائب وزیراعلیٰ بنے تھے۔ این ڈی اے کی نئی حکومت سے بہارمیں ترقی اورگڈ گورننس کی امید کی جا رہی ہے۔

لوک بھون میں منعقدہ تقریب میں سمراٹ چودھری کو گورنر سید عطاء حسنین نے عہدے کا اور رازداری کا حلف دلایا۔  سمراٹ چودھری بہار میں بی جے پی کے پہلے وزیراعلیٰ بنے ہیں۔ جنتا دل (یونائیٹڈ) کے بجیندر پرساد یادو اور وجے کمار چودھری کو نئی حکومت میں نائب وزرائے اعلیٰ کی حیثیت سے حلف دلایا گیا ہے۔

تقریب صبح 11 بجے لوک بھون میں منعقد ہوگی، جو ریاست کی سیاسی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل تصور کی جا رہی ہے، کیونکہ وہ بہار میں بی جے پی کے پہلے وزیراعلیٰ ہوں گے۔ ان کے ساتھ جنتا دل (یونائیٹڈ) کے سینئر لیڈران بجیندر پرساد یادو اور وجے کمار چودھری بھی وزیر کے طور پر حلف لیں گے اور نئی حکومت میں نائب وزرائے اعلیٰ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

نتیش کمار کے استعفیٰ دینے کے بعد سمراٹ چودھری کو بی جے پی کا لیڈر منتخب کیا گیا۔ اس کے بعد این ڈی اے نے بھی انہیں اپنا لیڈرتسلیم کیا۔ انہوں نے گورنر ہاوس پہنچ کربہار میں حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے ساتھ ہی سب کی نظریں نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے پر مرکوز ہو گئی ہیں۔ خاص طور پر نشانت کمار کے نام پر قیاس آرائیاں عروج پر ہیں، جو سابق وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے صاحبزادے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انہیں اس اہم ذمہ داری کے لیے راضی کرنے کی کوششیں جاری ہیں، تاہم ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے۔