Bharat Express DD Free Dish

Samrat Choudhary Oath: بہار میں نئی حکومت کا قیام، سمراٹ چودھری آج لیں گے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف

تقریب صبح 11 بجے لوک بھون میں منعقد ہوگی، جو ریاست کی سیاسی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل تصور کی جا رہی ہے، کیونکہ وہ بہار میں بی جے پی کے پہلے وزیراعلیٰ ہوں گے۔ ان کے ساتھ جنتا دل (یونائیٹڈ) کے سینئر لیڈران بجیندر پرساد یادو اور وجے کمار چودھری بھی وزیر کے طور پر حلف لیں گے اور نئی حکومت میں نائب وزرائے اعلیٰ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

پٹنہ: بہار کی سیاست میں آج ایک اہم موڑ آنے جا رہا ہے، جہاں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر سمراٹ چودھری وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔ یہ تقریب صبح 11 بجے لوک بھون میں منعقد ہوگی، جو ریاست کی سیاسی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل تصور کی جا رہی ہے، کیونکہ وہ بہار میں بی جے پی کے پہلے وزیراعلیٰ ہوں گے۔ ان کے ساتھ جنتا دل (یونائیٹڈ) کے سینئر لیڈران بجیندر پرساد یادو اور وجے کمار چودھری بھی وزیر کے طور پر حلف لیں گے اور نئی حکومت میں نائب وزرائے اعلیٰ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ اس طرح پہلی بار بہار میں جے ڈی یو کے کوٹے سے دو نائب وزرائے اعلیٰ مقرر کیے جا رہے ہیں، جو سیاسی طور پر ایک اہم پیش رفت مانی جا رہی ہے۔

این ڈی اے کی میٹنگ میں قیادت کا فیصلہ

منگل کی شام این ڈی اے کے قانون سازوں کی ایک اہم میٹنگ پٹنہ میں منعقد ہوئی، جس میں نتیش کمار، شیوراج سنگھ چوہان اور دیگر سینئر لیڈروں نے شرکت کی۔ اس میٹنگ میں متفقہ طور پر سمراٹ چودھری کو قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا۔ یہ تجویز خود نتیش کمار نے پیش کی جسے تمام اتحادی جماعتوں نے حمایت دی۔ انتخاب کے بعد نتیش کمار نے سمراٹ چودھری کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں ہار پہنایا، جبکہ سمراٹ چودھری نے ان کے قدم چھو کر آشیرواد حاصل کیا۔ اس موقع پر موجود تمام لیڈروں نے تالیاں بجا کر ان کا خیرمقدم کیا۔

نتیش کمار کا استعفیٰ اور نئی حکومت کی تشکیل

اس سے قبل وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کابینہ کی آخری میٹنگ کے بعد اپنا استعفیٰ گورنر سید عطاء حسنین کو پیش کیا، جسے منظور کر لیا گیا۔ تاہم نئی حکومت کے حلف لینے تک وہ عبوری وزیر اعلیٰ کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔ سمراٹ چودھری نے گورنر سے ملاقات کر کے نئی حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا، جسے قبول کرتے ہوئے انہیں حکومت تشکیل دینے کی دعوت دی گئی۔ حلف برداری کے بعد کابینہ میں ابھی بھی 33 وزارتی عہدے خالی رہیں گے، جنہیں بعد میں پُر کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے بعد کابینہ میں توسیع کا امکان ہے۔

ترقی یافتہ بہار کا وعدہ اور نئی حکومت کا ویژن

این ڈی اے قانون ساز پارٹی کے لیڈر منتخب ہونے کے بعد سمراٹ چودھری نے کہا کہ ان کا مقصد بہار کو ایک ترقی یافتہ ریاست بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے ’’ترقی یافتہ بھارت‘‘ کے وژن اور نتیش کمار کے ’’سمردھ بہار‘‘ کے خواب کو مل کر پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ نتیش کمار کے تجربے سے بہت کچھ سیکھ چکے ہیں اور ان کی رہنمائی میں بہتر حکمرانی کو فروغ دیں گے۔ ان کے مطابق نئی حکومت کا مقصد ذات پات اور مذہب سے بالاتر ہو کر سماج کے نچلے طبقات تک ترقی اور فلاحی اسکیموں کے فوائد پہنچانا ہے۔ سمراٹ چودھری نے یقین دلایا کہ لک کو اولین ترجیح دینے کے بی جے پی کی بنیادی سوچ کو برقرار رکھتے ہوئے ریاست میں اچھی حکمرانی، شفافیت اور ترقی کو یقینی بنایا جائے گا۔ بہار میں نئی حکومت کی تشکیل کے ساتھ ہی سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں اور یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ نئی قیادت ریاست کو ترقی کی کس سمت لے جاتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read