Bharat Express DD Free Dish

Salman Khurshid

آئی۔ ایم۔ سی۔ آر کے فاؤنڈر ٹرسٹی اور سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید کو ملک کے ممتاز دانشوروں نے نشان امتیاز اور شال اوڑھا کر پیش کیا خراج تحسین۔ کانگریس پارٹی کوآبادی کے تناسب سے مناسب نمائندگی دینے کاوعدہ بھی دوہرایا۔

قومی اردو کونسل اورانڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکے اشتراک سے شمس العلما مولوی ذکاءاللہ کی کتاب 'سوانح عمری حاجی سمیع اللہ خان بہادر سی ایم جی' کا اجرا ومذاکرہ عمل میں آیا۔ سابق لیفٹیننٹ گورنرنجیب جنگ نے کہا کہ اے ایم یو کی تاریخ میں مولوی سمیع اللہ خان بہادرکا نام ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

راجیہ سبھا کے سابق رکن اور سینئر صحافی شاہد صدیقی نے کہا کہ دنیا میں اگر آزاد صحافت کی بات ہوگی، بنیادی مقاصد کی بات ہوگی، ایک حافی کی ذمہ داریوں کی بات ہوگی تو مولوی محمد باقر ایک ایسی علامت بن کر ابھریں گے جن کی شخصیت میں ایک صحافی کی جو تمام خوبیاں ہونی چاہئے، وہ آکے مکمل ہو جاتی ہیں۔

جناب سلمان خورشید نے وکلاء کی ذمہ داری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب اداروں پر دباؤ پڑتا ہے تو وکلاء کا فرض بنتا ہے کہ وہ آئینی اخلاقیات کے محافظ بنیں اور ہر حال میں انصاف کو یقینی بنائیں۔

انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے بی ایس عبدالرحمان آڈیٹوریم میں سیرت النبیﷺ کی تقریب کا انعقادکیا گیا۔ اس خصوصی تقریب کے دوران آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اورتعلیمات کو یاد کیا گیا، جو اس مبارک دن کا اصل نچوڑ ہے۔ اس کی صدارت سینٹر کے صدر اور سابق مرکزی وزیرسلمان خورشید نے کی

سکھ طنقے کے مذہبی پیشوا گرو تیغ بہادرکی 350 ویں برسی کی یادمیں منعقدہ کانفرنس انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر کے تعاون سے آئی ایم سی آر، آل انڈیا پیس مشن نئی دہلی اورکیندریہ سنگھ سبھا پنجاب کی مشترکہ کوششوں سے منعقدکی گئی۔

سابق وزیرداخلہ پی چدمبرم پرتنقید کرتے ہوئے وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا کہ مجھے جان بوجھ کربہت افسوس ہوا کہ کل اس ملک کے سابق وزیرداخلہ پی چدمبرم نے سوال اٹھایا کہ کیا ثبوت ہے کہ یہ دہشت گرد پاکستان سے آئے تھے۔ وہ کیا کہنا چاہتے ہیں؟

شفاء الرحمن کی جانب سے سینئر وکیل سلمان خورشید نے ان الزامات کی تردید کی کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے باہر سی اے اے مخالف مظاہروں کے دوران شفاء الرحمان نے مالی امداد فراہم کی۔

سلمان خورشید کی جانب سے کل جماعتی پارلیمانی وفد میں حکومت ہند کی تعریف کرنے پر راشد علوی نے کہا کہ جو لوگ وفد میں گئے ہیں، وہ ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں، وہ کسی پارٹی کی نمائندگی نہیں کر رہے،

۔سلمان  خورشید، جو کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن ہیں، نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قومی اتفاق رائے کو عالمی سطح پر پیش کرنا ضروری ہے، اور اس بحث کو ملکی سیاسی اختلافات میں نہیں الجھنا چاہیے۔