Bharat Express DD Free Dish

Rohit Sharma

ہندوستانی فاسٹ بولر محمد سراج کو افغانستان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ایک بھی کامیابی نہیں ملی۔ انہوں نے 9 اوورز میں 76 رنز دیے۔ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں بھی ان کی کارکردگی کچھ خاص نہیں رہی۔ اگرچہ اس میچ میں انہیں کامیابی ملی لیکن دوسرے میچ میں انہیں بغیر کسی وکٹ کے مطمئن ہونا پڑا۔

روہت شرما نے افغانستان کے خلاف شاندار سنچری اسکور کی۔ اب ون ڈے کرکٹ میں ان کے نام 31 سنچریاں درج ہو چکی ہیں۔ انہوں نے آسٹریلیا کے لیجنڈری بلے باز رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف کھیلے جا رہے ورلڈ کپ کے میچ میں افغانستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بنائے اور ٹیم انڈیا کو جیت کے لیے 273 رنز کا ہدف دیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل نے باؤلنگ میں کمال کیا۔ میکسویل نے 10 اوورز میں 40 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ہیزل ووڈ نے 8 اوورز میں 42 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اسٹارک، کمنز، گرین اور سنگھا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جب رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی سے کہا گیا کہ وہ میسی اور رونالڈو میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں تو انہوں نے کہا کہ انہیں رونالڈو کی فیاضی پسند ہے لیکن ان کے مطابق فٹبالر کی حیثیت سے میسی رونالڈو سے بہتر ہیں۔

محمد سراج نے ایک اوور میں چار وکٹ لے کر سری لنکائی بلے بازی کی کمر توڑ دی ۔ اس کے بعد مسلسل وکٹ گرتا رہا ۔ محمد سراج نے 6 وکٹ گرادیئے۔ بمراہ نے ایک اور ہاردک پانڈیا نے بھی تین  وکٹ لے کر سری لنکا کی پوری ٹیم کو 15 اور میں 50 رن پرہی پویلین بھیج دیا ہے۔

ایشیا کپ کا ٹائٹل میچ بھارت اور سری لنکا کے درمیان کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں کولمبو کے آر پریم داسا اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ بارش کی وجہ سے میچ تاخیر سے شروع ہو سکتا ہے۔

روہت شرما نے کہا کہ ہم سری لنکا کے خلاف فائنل میچ سے قبل اپنے کچھ کھلاڑیوں کو وقت دینا چاہتے تھے۔ تاہم ہم اس میچ سے سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتے تھے۔ اس میچ میں ہم نے ان کھلاڑیوں کو آزمایا جو شاید ورلڈ کپ میں کھیلیں گے۔

ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما نے ونڈے انٹرنیشنل میں 10 ہزار رنوں کا اعدادوشمار پارکرلیا ہے۔ روہت شرما نے 241 اننگوں میں 10 ہزار رن بنا لئے۔ وراٹ کوہلی نے 205 میچوں میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

مرلی دھرن نے کہا کہ وراٹ صرف 34 سال کے ہیں اور اگلے پانچ سال تک بین الاقوامی کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔ روہت کی عمر 36 سال ہے۔ میڈیا یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ دونوں اپنے کیریئر کے آخری مراحل میں ہیں۔