Bharat Express

Rohit Sharma

وراٹ کوہلی ایک بار پھر ونڈے فارمیٹ کے نمبر-1 بلے باز بننے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ فی الحال وہ 791 ریٹنگ پوائنٹ کے ساتھ تیسرے مقام پرقابض ہیں۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے ساتھ جلد ہی بی سی سی آئی ایک اہم میٹنگ کرنے والی ہے۔ اس دوران مستقبل کے بارے میں کئی اہم فیصلے لئے جائیں گے۔

ٹرینڈنگ ویڈیو میں پی ایم مودی ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے گھر کے بچوں کی طرح بات کرتے نظر آ رہے ہیں۔ پی ایم مودی نے ہر کھلاڑی سے ملاقات کی۔ پی ایم مودی نے تمام کھلاڑیوں کو تسلی دی۔

ورلڈ کپ 2023 کا فائنل میچ دیکھنے وزیر اعظم مودی کے ساتھ کئی دیگر مشہور شخصیات بھی پہنچی تھیں۔ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان ،رنویر سنگھ اور دیپیکا پادوکون بھی اسٹیڈیم میں نظر آئے۔ ویراٹ کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما اور روہت شرما کی اہلیہ ریتیکا بھی اسٹیڈیم میں موجود تھیں۔فائنل میں بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 240 رنز بنائے۔

میچ کے بعد کرک بز سے بات کرتے ہوئے سہواگ نے کہا کہ کوہلی اور راہول اپنی شراکت کے دوران 250 رنز کے ہدف کو ذہن میں رکھتے ہوئے زیادہ بے فکر ہو گئے تھے۔

روہت شرما جیسے ہی میکسویل نے اپنے رنز مکمل کر لیے پویلین کا رخ کیا۔ ان کی رفتار سست تھی اور وہ خاموشی سے ڈریسنگ روم کی طرف چل دے۔

روہت شرما نے مزید کہا کہ آج آپشنل پریکٹس سیشن ہے۔ میچ کی طرف بڑھتے ہوئے ہم جانتے ہیں کہ ہمیں کیا کرنا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ باہر کا ماحول، توقعات، دباؤ اور تنقید کیسی ہوتی ہے۔ ہمیں اپنے منصوبے پر قائم رہنا ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف بھی روہت شرما نے اپنی 29 گیندوں کی اننگز میں 47 رنز بنائے جس میں 4 چھکے شامل تھے۔ اس اننگز کی وجہ سے ٹیم انڈیا کو زبردست شروعات ملی اور نیوزی لینڈ کے گیند بازوں کو اپنا پہلا پلان بہت جلد بدلنا پڑا

یہ پورا معاملہ بہرائچ کے کوتوالی دیہات علاقے کی ٹکونی باغ پولیس چوکی کا ہے۔ جہاں ایک ہوٹل آپریٹر نے ویراٹ کوہلی کے رنز بنانے پر لوگوں کو بریانی کھلانے کی پیشکش کی۔ ویراٹ کوہلی نے جیسے ہی چوکے اور چھکے لگائے ہوٹل کے سامنے ہجوم جمع ہونا شروع ہوگیا۔ اس دوران لوگ بریانی کے لیے ہوٹل کے سامنے جمع ہوگئے۔

عالمی کپ 2023 میں ٹیم انڈیا کا مظاہرہ کافی خوش کن اور زبردست نظرآرہا ہے ۔ اب تک کے 8 میچوں میں تمام مقابلوں کو فتح میں بدلنے والی ٹیم انڈیا نے آج جنوبی افریقہ جیسی مضبوط ٹیم کو 243 جیسے بڑے رنز سے ہرا دیا ہے۔ ہندوستانی گیندبازوں نے اس انداز میں گیند بازی کی کہ جنوبی افریقہ کے بلے باز وقفہ وقفہ سے پویلین لوٹتے رہے