Bharat Express DD Free Dish

Rekha Gupta

دہلی اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے دوسرے دن وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے شراب پالیسی سے متعلق سی اے جی کی رپورٹ پیش کی۔ اب اس پر اپوزیشن لیڈر اور عام آدمی پارٹی کی ایم ایل اے آتشی کا بیان سامنے آیا ہے۔

آج کی اس حلف برداری تقریب میں عام آدمی پارٹی کی طرف سے کسی کو نہیں دیکھا گیا ، حالانکہ دعوت نامہ نہ صرف آتشی مارلینا کو بھیجا گیا تھا بلکہ سابق سی ایم اروند کجریوال  اور منیش سسودیا کو بھی دعوت نامہ بھیجے جانے کی خبر ہے ۔

دہلی میں 27سال بعد بی جے پی کی سرکار بن چکی ہے۔ دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان میں بی جے پی نے آج پھر نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ اب دہلی کی ذمہ داری بی جے پی کے ہاتھوں میں جس کی کمان اب وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کو تھمادیا گیا ہے۔

پرویش ورما ریکھا گپتا کی حکومت میں ڈپٹی سی ایم اور وزیر بن گئے ہیں ،انہیں بھی آج اسی اسٹیج سے حلف دلایا گیا ہے۔ ان کے علاوہ متنازعہ بیانات کیلئے مشہور کپل مشرا کو بھی حلف دلایا گیا ہے۔وہ بھی دہلی میں وزارت کا قلمدان سنبھالیں گے۔

دوسری جانب دہلی کی نامزد وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو زیڈ زمرہ کی سیکورٹی دی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے حکم پر دہلی پولیس نے زیڈ زمرہ کی سیکورٹی فراہم کی ہے۔ اس کے علاوہ ریکھا گپتا کے گھر کی سیکورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔

دعوت نامہ  کے مطابق حلف برداری کی تقریب آج دوپہر 12 بجے رام لیلا میدان میں ہوگی۔ حلف برداری کی تقریب کے ٹائم ٹیبل کے مطابق تقریب حلف برداری کے مہمان صبح 11 سے 12 بجے کے درمیان پہنچ کر اپنی نشستیں سنبھالیں گے۔

سی ایم امیدوار منتخب ہونے کے بعد ریکھا گپتا نے کہا کہ اعلیٰ قیادت نے مجھ پر جو اعتماد ظاہر کیا ہے اس پر پورا اتروں گی اور نئی حکومت پوری ایمانداری سے کام کرے گی۔ریکھا نے کہا کہ سب سے پہلے میں وزیر اعظم نریندر مودی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔

حلف برداری کی تقریب رام لیلا میدان میں ہوگی۔ بہت سے VIPs/VVIPs اس پروگرام میں شرکت کریں گے۔ عام لوگوں کی بڑی تعداد میں آمد کا بھی امکان ہے۔ اس کے پیش نظر دہلی ٹریفک پولیس نے کئی جگہوں پر ٹریفک کا رخ موڑنے اور پابندیاں لگانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

خود کو مسلسل بہتر بنانے کا ریکھا گپتا کا جذبہ اس حقیقت سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے 2022 میں چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی سے ایل ایل بی مکمل کیا۔ پارٹی میں ان کا گہرا دخل اس حقیقت سے نمایاں ہوتا ہے کہ پہلی بار ایم ایل اے ہونے کے باوجود انہیں وزیر اعلیٰ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

بی جے پی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں ریکھا گپتا کو قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا ہے۔ وہ دہلی کی نئی وزیر اعلیٰ ہوں گی۔ دہلی کے نئے وزیر اعلی کے نام کے اعلان کے بعد سابق وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے انہیں مبارکباد دی ہے۔