Rajasthan: راجستھان حکومت نے محکمہ پولیس کو سرکاری دستاویزات میں اردو فارسی الفاظ کے بجائے ہندی الفاظ کے استعمال کی ہدایت کی
وزیر نے دعویٰ کیا کہ انتظامی زبان میں ہندی کو ترجیح دینے سے قانونی دستاویزات، سرکاری احکامات اور پولیس ریکارڈ تک رسائی میں بہتری آئے گی۔
NIA: مدھیہ پردیش اور راجستھان میں ممنوعہ تنظیم حزب التحریر سے متعلق تحقیقات میں آئی تیزی، این آئی اے نے کئی مقامات پر مارے چھاپے
یہ کارروائیاں حزب التحریر کی بنیاد پرستی اور مالی طور پر کمزور مسلم نوجوانوں کو بنیاد پرست بنانے اور تنظیم میں شامل کرنے کی سازش سے متعلق ہیں۔
Jeep-truck collision in Jaipur: جے پور میں جیپ اور ٹرک میں تصادم، دلہن سمیت 5 افراد ہلاک
25 سالہ دولہا وکرم مینا، جو جھنجھنو ضلع کے ادے پور واٹی کا رہنے والا ہے، کو شدید چوٹیں آئیں اور اس کا NIMS اسپتال میں دیگر زخمی باراتیوں کے ساتھ علاج چل رہا ہے۔ رئیسر پولیس اسٹیشن کے افسر رگھوویر کے مطابق حادثے کے باعث ہائی وے پر ٹریفک جام اور افراتفری مچ گئی۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا۔
Rajasthan: 11 youths drowned in the river: راجستھان کے ٹونک میں بڑا حادثہ، ندی میں نہانے گئے 11 نوجوان ڈوبے، 7 کی موت
اسپتال انتظامیہ نے سات افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور اسپتال میں زیر علاج ہے۔ انتظامیہ اور پولیس موقع پر موجود ہے۔ راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ تمام مرنے والے جے پور کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں۔
Ramsar sites: راجستھان کے دو آبی ذخائر عالمی اہمیت کے حامل قرار، رامسر سائٹس کی فہرست کیے گئے شامل، وزیر اعظم مودی نے کیا خوشی کا اظہار
یہ ہندوستان کی ماحولیاتی حکمت عملی میں ایک اہم پیش رفت ہے، جس سے نہ صرف حیاتیاتی تنوع کا تحفظ ممکن ہوگا بلکہ مقامی معیشت اور عوامی شعور میں بھی بہتری آئے گی۔
Operation Shield: ’’آپریشن شیلڈ‘‘ کے تحت ملک کے کئی شہروں میں ماک ڈرل، وزارت داخلہ نے کی نگرانی
وزارت داخلہ نے ان مشقوں کی نگرانی کی، جس میں بلیک آؤٹ پروٹوکول، انخلاء کی نقلیں اور مربوط ہنگامی ردعمل کی جانچ شامل تھی۔
Horrific road accident in Rajsamand: راجستھان کے راجسمند میں خوفناک سڑک حادثہ، بے قابو بس پلٹنے سے تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی
عینی شاہدین نے بتایا کہ بس تیز رفتاری سے آرہی تھی کہ اچانک ڈرائیور کا کنٹرول ختم ہوگیا جس کے بعد بس سڑک کے کنارے گہری کھائی میں جاگری اور پلٹ گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کام شروع کر دیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک کی خراب حالت اور ڈرائیوروں کی لاپرواہی حادثے کی وجہ بنی۔
Supreme Court grills Rajasthan: صرف کوٹا میں ہی طلبہ خودکشی کیوں کر رہے ہیں؟سپریم کورٹ نے راجستھان حکومت کو لگائی پھٹکار
آئی آئی ٹی کھڑگپور کے طالب علم کی موت پر سپریم کورٹ نے سوال اٹھایا کہ ایف آئی آر درج کرنے میں چار دن کی تاخیر کیوں ہوئی؟ عدالت نے عہدیداروں کو تنبیہ کی کہ یہ بہت سنگین معاملات ہیں اور انہیں ہلکا نہ لیا جائے۔
The Loot Bride: راجستھان پولیس نے تئیس سالہ ’’لٹیری دلہن‘‘ کو کیا گرفتار، سات ہفتوں میں کر چکی تھی 25 ’’دولہوں‘‘ کا شکار
راجستھان میں ایک نہایت ہی حیران کن اور دل چسپ معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں پولیس نے ایک 23 سالہ خاتون کو گرفتار کیا ہے۔
PM Modi will visit Rajasthan: وزیر اعظم نریندر مودی 22 مئی کو کریں گے راجستھان کا دورہ، کئی ریلوے اسٹیشنوں کا کریں گے افتتاح
وزیر اعظم نریندر مودی 22 مئی کو راجستھان کے بیکانیر کا دورہ کریں گے۔ واضح رہے کہ آپریشن سندور کی تکمیل کے بعد یہ وزیر اعظم مودی کا راجستھان کا پہلا دورہ ہے۔





