آندھرا پردیش میں پیش آیا سڑک حادثہ
راجستھان کے جھالاواڑ میں اکلیرا کے قریب پنچولا میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ بارات سے واپس آرہے لوگوں کی وین ایک ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں نو افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
وین کے پرخچے اڑ گئے
حادثہ اتنا شدید تھا کہ تصادم کے بعد وین کے پرخچے اڑ گئے اور چیخ و پکار مچ گئی۔ جھالاواڑکی پولیس سپرنٹنڈنٹ ریچا تومر نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا۔
مدھیہ پردیش سے اپنے گھر ڈوگرگاؤں لوٹ رہے تھے
پولیس نے بتایا کہ حادثہ اکلیرا تھانہ علاقہ میں صبح پیش آیا، جہاں وین میں سفر کرنے والے لوگ مدھیہ پردیش کے ڈونگری سے شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد ڈوگرگاؤں میں اپنے گھر واپس جا رہے تھے۔ جیسے ہی گاڑی NH 52 پر پچولا کے قریب پہنچی تو ایک ٹرالی نے وین کو زور سے ٹکر مار دی۔
زخمیوں کا علاج جاری ہے
#WATCH | Rajasthan: Nine people died in a road accident in Panchola near Aklera, of Jhalawar district. They were returning from a marriage procession in a van which collided with a truck: Jhalawar SP, Richa Tomar pic.twitter.com/tCxEG2ltqM
— ANI (@ANI) April 21, 2024
پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ تھانے سے تقریباً 5 کلومیٹر دور بھوپال روڈ پر پیش آیا۔ پولیس جیسے ہی پہنچی تو دیکھا کہ وین میں بہت سے لوگ بری طرح پھنسے ہوئے ہیں۔ جنہیں بڑی مشکل سے نکال کر قریبی کمیونٹی ہیلتھ سنٹر لے گئے۔ تفتیش کے بعد ڈاکٹروں نے 9 افراد کو مردہ قرار دے دیا ۔جب کہ ایک کا علاج جاری ہے۔
بھارت ایکسپریس