Bharat Express

Rahul Gandhi

ہاوسنگ کمیٹی کی جانب سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے جس کے تحت جس سرکاری بنگلہ کو رکنیت منسوخ ہونے کے بعد راہل گاندھی نے خالی کیا تھا ، اب ایک بار پھر راہل گاندھی اسی بنگلہ میں رہیں گے چونکہ ہاوسنگ کمیٹی نے کوئی دوسرا بنگلہ دینے کے بجائے پرانا بنگلہ ہی راہل گاندھی کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Parliament Monsoon Session 2023: اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی تجویز پر لوک سبھا میں دوپہر 12 بجے سے بحث ہوگئی ہے۔ اپوزیشن کی طرف سے کانگریس نے ابتدائی بحث کا آغاز کیا۔

راگھو چڈھا نے کہا کہ، 100 سے زائد ووٹ دہلی سروس بل کے خلاف پڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ میں ہم بھلے ہی اس بل کو روکنے میں کامیاب نہ ہوئے ہو لیکن ہم کورٹ میں اس کے خلاف پر زور لڑائی لڑیں گے۔

لوک سبھا میں حکومت کے خلاف لائی گئی اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر منگل (8 اگست) سے بحث شروع ہو رہی ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا تھا کہ راہل گاندھی منگل کو اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد میں بحث کی قیادت کر سکتے ہیں۔

آدتیہ ٹھاکرے (ادھو ٹھاکرے دھڑے کے رہنما) نے کہا- "ہم خود کو اپوزیشن نہیں سمجھتے، ہم خود کو اگلی حکومت سمجھتے ہیں۔ I.N.D.I.A لوک سبھا 2024 کا الیکشن جیتنے جا رہا ہے۔ پ

راہل گاندھی کی اپیل پر سپریم کورٹ نے جمعہ (4 جولائی) کو نچلی عدالت کی سزا کے حکم پر روک لگا دی۔ یہ روک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک سورت سیشن کورٹ سے سزا پر فیصلہ نہیں آتا، جہاں راہل گاندھی نے سزا کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق لوک سبھا حکام کا کہنا ہے کہ عام طور پرعدالت کا فیصلہ پڑھنے کے 30 منٹ کے اندر اندر کارروائی شروع کردی جاتی ہے

گجرات ہائی کورٹ نے 7 جولائی کو سزا پر روک لگانے کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا، جس کے بعد 15 جولائی کو انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

اس فیصلے سے  انڈیا اتحاد پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ کیونکہ کانگریس جتنی مضبوط ہوگی اتحاد اتنا ہی مضبوط ہوگا۔ آل انڈیا الائنس کے ایک سینئر لیڈر نے کہا کہ راہل گاندھی کی رکنیت بحال ہونے سے کانگریس کے ساتھ اتحاد کو بھی تقویت ملے گی۔ اپوزیشن کا اتحاد مضبوط ہوگا اور جارحیت بھی بڑھے گی۔ راہل بی جے پی کے خلاف سب سے مضبوط آواز ہیں۔

سپریم کورٹ کی طرف سے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو ملی راحت نے ان کے پارلیمنٹ میں دوبارہ داخلے کا دروازہ کھول دیا ہے۔ اس وقت قابل ذکر بات یہ ہے کہ لوک سبھا سکریٹریٹ کو ان کی رکنیت بحال کرنے میں کتنا وقت لگے گا اور کیا وہ حکومت پر عدم اعتماد کے ووٹ پر منگل کی بحث میں حصہ لے سکیں گے۔