Bharat Express DD Free Dish

Rahul Gandhi

کانگریس نے ہریانہ کے انتخابی نتائج کو غیر متوقع قرار دیا ہے۔ اس سلسلے میں کانگریس نے الیکشن کمیشن میں بھی اپنی شکایت درج کرائی ہے۔ کانگریس کے کچھ لیڈروں نے بھی انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگایا ہے۔

ملک کے عظیم تاجر رتن ٹاٹا کی موت پرپورے ملک میں غم کی لہر ہے۔ ان کے دنیا سے رخصت ہونے پر وزیراعظم مودی اور راہل گاندھی سمیت اہم شخصیات نے تعزیت پیش کیا ہے۔

دراصل ہریانہ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رائے بریلی کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا تھا کہ رام مندر کے افتتاح کے موقع پر ناچ گانا ہو رہا تھا۔ راہل گاندھی کے اس بیان پر باباؤں اور سنتوں نے اعتراض کیا تھا۔

ہریانہ میں اس بار کانگریس کسانوں اور پہلوانوں کے مسائل پر 10 سال بعد اقتدار میں واپسی کی امید کر رہی تھی، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ بی جے پی نے ہریانہ میں ہیٹ ٹرک بنا کر بڑی  جیت حاصل کی

جموں وکشمیراورہریانہ اسمبلی الیکشن کے ووٹوں کی گنتی کے درمیان کانگریس لیڈرراہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا ہے۔ کانگریس پارٹی ابتدائی رجحان میں ہریانہ اورجموں وکشمیردونوں ریاستوں میں حکومت بناتی ہوئی نظرآرہی ہے۔

راہل گاندھی نے اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی شیئر کیا۔ دیکھا جا سکتا ہے کہ کھانا کھاتے ہوئے راہل گاندھی کہتے ہیں کہ وہ زیادہ مرچ نہیں کھاتے۔ اس دوران وہ یہ کہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں کہ کتنی مرچی ڈال دی...

راہل گاندھی نے کہا، 'سنگھ پریوار پورے ہندوستان میں اسی طرح کا کام کر رہا ہے اور اسے اوپر سے حمایت مل رہی ہے۔ گوا میں بی جے پی کی حکمت عملی واضح ہے: لوگوں کو تقسیم کرنا اور ماحولیاتی اصولوں کو توڑ کر غیر قانونی طور پر سبز زمین پر قبضہ کرنا۔

بی جے پی آئین کو تباہ کرنے میں لگی ہوئی ہے‘‘، راشد علوی سے جب راہل گاندھی کے اس پوسٹ پر ردعمل پوچھا گیا تو انہوں نے کہا، بی جے پی کے جتنے بھی وزرائے اعلیٰ اور گورنر ہیں، وہ سب آئین سے کھیل رہے ہیں۔ ان کے ایک گورنر کا کہنا ہے کہ سیکولرازم ایک غیر ملکی نظریہ ہے۔

تمام پولنگ ایجنسیوں نے جموں خطہ میں بی جے پی کے لیے واضح اکثریت کی پیش گوئی کی ہے، حالانکہ کانگریس-این سی اتحاد بھی خطے میں ایک چیلنج بنتا دکھائی دے رہا ہے۔

ہریانہ میں کل 90 اسمبلی سیٹیں ہیں۔ یہاں پرکسی بھی پارٹی کو اکثریت کے لئے 46 سیٹوں کی ضرورت ہوگی۔ یہاں پر 10 سالوں سے بی جے پی کی حکومت ہے۔ اس الیکشن میں کانگریس-بی جے پی میں سخت مقابلہ ہے۔