Amit Shah Slams Rahul Gandhi: ‘کبھی فلائنگ کس، کبھی آنکھ مٹکانا…’، امت شاہ نے لوک سبھا میں ایک ایک کر کے گنوائے راہل گاندھی کے کارنامے
بجٹ اجلاس 2026 میں امت شاہ نے راہل گاندھی پر سخت حملہ کیا۔ شاہ نے راہل کے ‘فلائنگ کس’ اور ‘آنکھ مٹکانے’ جیسے پرانے رویّوں پر سوال اٹھائے اور پارلیمنٹ میں ان کی کم حاضری کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔
Drone Manufacturing in India: کانگریس کے ’یووراج‘ کو نہیں معلوم کہ بھارتی نوجوان ڈرون مینوفیکچرنگ میں کیا کمال کر رہے ہیں: وزیراعظم مودی
وزیراعظم نے مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہاں لاکھوں بھارتی شہری کام کر رہے ہیں، اس لیے لوگوں کا فکرمند ہونا فطری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کسی ملک میں بھارتی شہری مشکل میں پھنسے ہیں تو حکومت نے انہیں محفوظ طریقے سے واپس لانے کے لیے پوری کوشش کی ہے۔
No-Confidence Motion Against Speaker Om Birla: لوک سبھا میں اوم برلا کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش، بحث کے لیے 10 گھنٹے مقرر
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی عدم اعتماد کی تحریک پر منگل کو پارلیمنٹ میں باضابطہ بحث شروع ہو گئی۔ اس معاملے پر ایوان میں کافی ہنگامہ آرائی کے بعد اب بحث کے لیے کل 10 گھنٹوں کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔
Parliament Budget Session 2026: پارلیمنٹ بجٹ سیشن کا آغاز ہنگامہ آرائی سے، مغربی ایشیاکی جنگ اور اپوزیشن کا ہنگامہ، مخالفت پر بھڑکے کرن ریجیجو، جے پی نڈا نے لگایا بڑا الزام
پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز پیر 9 مارچ کو شدید ہنگامہ آرائی کے درمیان ہوا جب اپوزیشن جماعتوں نے مغربی ایشیا میں جاری تنازعہ اور جنگی صورتحال کو لے کر حکومت کے خلاف سخت احتجاج کیا۔ اجلاس کے پہلے ہی دن حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ دیکھنے میں آیا جس کے باعث دونوں ایوانوں کی کارروائی متاثر ہوئی۔
Pramod Krishnam On Rahul Gandhi: ’’ٹکڑے ٹکڑے گینگ سے ہے میرا جھگڑا‘‘ راہل گاندھی سے اختلاف کے سوال پر آچاریہ پرمود کرشنم کا سخت طنز
بھارت ایکسپریس کے میگا کانکلیو میں آچاریہ پرمود کرشنم کا خطاب، کہا-’’اختلاف کا حق ہے مگر بیرون ملک جا کر بھارت کی شبیہ خراب کرنا قابل قبول نہیں۔‘‘
HM Amit Shah: لوک سبھا اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک، پارلیمنٹ میں امت شاہ دیں گے حکومت کی جانب سے جواب
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی عدم اعتماد کی تحریک پر منگل کو پارلیمنٹ میں اہم بحث ہونے والی ہے۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق اس معاملے پر ایوان میں تفصیلی گفتگو کی جائے گی اور بحث کے اختتام پر مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ حکومت کی طرف سے باضابطہ جواب پیش کریں گے۔
Anti Muslim Narrative: ‘ہماری حکومت اینٹی مسلم نہیں…’ رام داس اٹھاولے نے اندرا گاندھی کا نام لے کر راہل گاندھی پر اٹھائے سوال
مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف و اختیارات رام داس اٹھاولے نے مہاراشٹر کے دھولے میں ایک میٹنگ کے دوران کانگریس اور راہل گاندھی پر سخت حملہ کیا۔ اٹھاولے نے حکومت کی شبیہ کے بارے میں اپوزیشن کی جانب سے پھیلائے جا رہے بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے کانگریس کے 70 سالہ دورِ حکومت پر سنگین سوالات اٹھائے۔
Rahul Gandhi On International Women Day: ”خواتین اپنی پہچان خود طے کریں“، عالمی یوم خواتین پر کیرالہ میں راہل گاندھی کی طالبات سے خاص بات چیت
دنیا بھر کی طرح بھارت میں بھی ہر سال 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین منایا جاتا ہے، جس کا مقصد خواتین کی کامیابیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا، ان کے حقوق کو اجاگر کرنا اور معاشرے میں ان کے کردار کو تسلیم کرنا ہے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھی یوم خواتین کے موقع پر کیرالہ میں طالبات سے خصوصی ملاقات کی اور خواتین کے کردار، چیلنجز اور ان کے مستقبل کے امکانات پر تفصیلی بات چیت کی۔
Congress Rajya Sabha Candidates List: کانگریس کا راجیہ سبھا کے لیے مساواتی حساب: سماجی توازن میں کیسی ہے سب کو شامل کرنے کی حکمت عملی؟
مورخہ 16 مارچ کو ہونے والے راجیہ سبھا کے انتخابات کے لیے کانگریس نے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ پھولو دیوی نیتام، ابھیشیک سنگھوی سمیت مختلف طبقوں کے افراد — آدیواسی، دلت اور اعلیٰ ذات کو ملا موقع ۔ پوری فہرست یہاں دیکھیں۔
Tamil Nadu Assembly Elections 2026: تمل ناڈو اسمبلی انتخابات: کانگریس اور ڈی ایم کے کے درمیان سیٹوں کی تقسیم پر اتفاق، جانئے کون کتنی سیٹوں پر لڑے گا؟
تمل ناڈو میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ اسی سلسلے میں حکمران جماعت ڈی ایم کے اور کانگریس کے درمیان سیٹوں کی تقسیم پر بالآخر اتفاق ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو 28 اسمبلی نشستیں جبکہ ایک راجیہ سبھا سیٹ دی جائے گی۔ اگرچہ اس فیصلے کا باضابطہ اعلان ابھی باقی ہے، تاہم دونوں جماعتوں کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد فارمولہ طے پا گیا ہے۔





