Bharat Express DD Free Dish

Rahul Gandhi

Bharat Jodo Yatra: بھارت جوڑو یاترا کی شروعات 7 ستمبر 2022 کو کنیا کماری سے ہوئی تھی، جو 30 جنوری 2023 کو جموں وکشمیر کے سری نگر میں ختم ہوئی۔ اس دوران راہل گاندھی 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام دو ریاستوں سے گزرے۔

Rahul Gandhi Bharat Jodo Yatra: کانگریس کے سابق صدر نے کہا، میں سرکاری گھروں میں رہا، میرے پاس کبھی گھر نہیں تھا۔ میرے لئے گھرایک اسٹرکچر نہیں ہے، جینے کا طریقہ ہے، جس چیز کو آپ کشمیریت کہتے ہیں، اسے میں گھر مانتا ہوں۔ یہ کشمیریت کیا ہے؟

کانگریس نے بہن-بھائی کے پیار کرنے کے لمحے کی کچھ تصاویر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'یاترا کے اختتام، سری نگر کی برف باری اور اپنے پن کی کچھ تصویر'۔ یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

راہل گاندھی کی طرف سے شیئر کی گئی ویڈیو میں راہل گاندھی کشمیری پنڈتوں سے بات کرتے نظر آ رہے ہیں۔ بات چیت میں کشمیری پنڈت راہل گاندھی کو اپنے مسائل بھی بتا رہے ہیں۔

راہل گاندھی شام 5:30 بجے پارٹی کے ریاستی دفتر میں پریس کانفرنس کریں گے۔ اس کے بعد پیر کو سری نگر میں اس یاترا کا اختتام ہے۔

Bharat Jodo Yatra: افسران نے کہا کہ یاترا کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ جمعہ کے روز بھارت جوڑو یاترا سیکورٹی نہ ملنے کے سبب جموں وکشمیر کے بنیہال میں روک دی گئی تھی۔

بڑی تعداد میں ترنگا تھامے کانگریس ورکروں اور راہل گاندھی کے ساتھ پدیاترا کرتے نظر آئے۔ بانہال میں جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدرعمرعبداللہ بھی بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئے

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی 'بھارت جوڑو یاترا' لے کر جموں وکشمیر میں ہیں۔ اس دوران انہوں نے کانگریس کے سابق لیڈر اور جموں وکشمیر کے سابق وزیراعلیٰ غلام نبی آزاد اور چودھری لال سنگھ سے معافی مانگی ہے۔

Jairam Ramesh Tweet on Digvijaya Singh Statement: سرجیکل اسٹرائیک پر سوال اٹھاتے ہوئے کانگریس لیڈر دگوجے سنگھ نے مودی حکومت سے ثبوت مانگا۔ ان کے اس بیان سے کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے ان کا ذاتی نظریہ قرار دیا۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ آج راہل گاندھی گھوم گھوم کر کہہ رہے ہیں کہ ہندوستان میں نفرت ہی نفرت ہے۔ میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ ہندوستان میں نفرت پیدا کرنے کی کوشش کون کر رہا ہے؟