Bharat Express DD Free Dish

Rahul Gandhi

جب کانگریس کی بھارت جوڑو نیا یاترا 25 جنوری کی صبح بنگال پہنچی تو پڑوسی ریاست بہار میں داخل ہونے سے پہلے شمالی اضلاع سے گزرنے کے لیے ایک نیا راستہ اختیار کیا گیا۔ کانگریس کے روایتی گڑھ مالدہ اور مرشد آباد کا دورہ کرنے کے لیے یاترا اس ہفتے بنگال میں دوبارہ داخل ہوئی۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم نے اتر پردیش میں الیکشن نہیں جیتا تھا۔ آپ راجستھان میں بھی الیکشن نہیں جیت پائے۔ آپ میں ہمت ہے کہ جا کر الہ آباد میں جیتو اور وارانسی میں جیت کر دکھاؤ۔ چلو ہم بھی دیکھتے ہیں تم میں کتنی ہمت ہے۔ ممتا بنرجی نے مرشد آباد میں بیڑی کارکنوں کے ساتھ راہل گاندھی کی ملاقات کو بھی نشانہ بنایا۔

راہل گاندھی نے مغربی بنگال میں کانگریس کی سیٹوں کی تقسیم میں حائل رکاوٹوں پر کہا، "نہ تو کانگریس نے کہا اور نہ ہی ممتا بنرجی نے کہا کہ اتحاد ختم ہو گیا ہے۔ ممتا نے کہا کہ وہ اتحاد میں ہیں، بات چیت چل رہی ہے

ٹی ایم سی سربراہ ممتا بنرجی نے کہا، میں نے کانگریس سے کہا کہ 2 سیٹیں لیں، لیکن انہوں نے (کانگریس) انکار کر دیا۔ یوپی میں الہ آباد جاؤ، اور بنارس میں بی جے پی کو شکست دینے کے بعد واپس آؤ۔'' انہوں نے راہل گاندھی کا نام لیے بغیر مزید کہا کہ کچھ لوگ تصویر لینے آتے ہیں۔

کانگریس لیڈرادھیر رنجن چودھری نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ بھیڑ میں سے کسی نے پیچھے سے پتھر پھینک دیا ہو۔ لیکن کانگریس نے باضابطہ بیان جاری کردیا ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب راہل بس میں سفر کر رہے تھے۔ ان کے قافلے کی گاڑی پر حملے میں، کالی ایس یو وی کی پوری پچھلی ونڈ شیلڈ بکھر گئی۔ کانگریس قائدین نے اسے سیکورٹی کی ایک بڑی کوتاہی قرار دیا ہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ آج کسی بھی سیکٹر میں انصاف نہیں ہو رہا ہے ۔ اور انصاف کیلئے آبادی کے حساب سے شراکت داری بہت ضروری ہے اور یہ صحیح آبادی تب پتا چلے گی جب ذات پر مبنی مردم شماری ہوگی ۔ یہ ذات پر مبنی مردم شماری سماج کا ایکسرے ہے اور اس ایکسرے کے بعد ہی معلوم ہوگا کہ کونسی برادری اور کونسی ذات کے لوگوں کی حالت کیا ہے

قابل ذکر بات یہ ہے کہ جے ڈی (یو) کے سربراہ نتیش کمار کی این ڈی اے میں واپسی کے بعدبی جے پی مسلسل کانگریس اور انڈیااتحاد پر حملہ کرتی نظر آئی۔

ملکارجن کھڑگے نے کہا، ’’اگر نریندر مودی ایک اور الیکشن جیت گئے تو ملک میں آمریت آئے گی۔‘‘ وہ اڈیشہ کے بھونیشور میں کانگریس کارکنوں سے خطاب کررہے تھے

مبینہ ویڈیو کے بارے میں بات کرتے ہوئے کانگریس کے رہنما سمن رائے چودھری نے کہا کہ بنگال میں حزب اختلاف کے رہنما کے ذریعہ انڈیا اتحاد کے مرکزی چہرے راہل گاندھی کے خلاف اس طرح کی توہین آمیز زبان استعمال کرنا انتہائی بدقسمتی کی بات ہے۔