Bharat Express DD Free Dish

Rahul Gandhi

لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے کانگریس کا منشور تیار کر لیا گیا ہے۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) پہلے اسے پاس کرے گی اور پھر اسے جاری کیا جائے گا۔کانگریس کے اس منشور میں روزگار اور مہنگائی سے لے کر ریلیف اور سماجی انصاف تک ہر چیز پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

بھارت جوڑو نیائے یاترا منی پور سے شروع ہوئی، جس کے بعد یاترا دیگر شمال مشرقی ریاستوں ناگالینڈ، اروناچل پردیش، آسام سے ہوتی ہوئی مغربی بنگال پہنچی۔ شمال مشرق میں نیائے یاترا کے دوران کانگریس نے منی پور میں تشدد کا مسئلہ اٹھایا۔ اس کے بعد جب یاترا آسام پہنچی تو پولس اور کانگریس کارکنوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے روزگار کے معاملے پرایک بار پھر  وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا  ہے۔آج انہوں نے پی ایم مودی کے ارادوں پر سوال اٹھائے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے انہوں نے الزام لگایا کہ پی ایم مودی کا روزگار فراہم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

راہل گاندھی پر نشانہ لگاتے ہوئے ترون چُگ نے کہا، "آج ہندوستان کی جی ڈی پی اس سے کہیں زیادہ ترقی کر چکی ہے جہاں آپ نے اسے چھوڑا تھا۔

لالو یادو نے کہا کہ مودی نے کہا تھا کہ اگر میری حکومت بنی تو سب کے کھاتے میں 15 لاکھ روپے آئیں گے۔ ہمیں بھی یقین تھا کہ شاید آئے گا، جن دھن یوجنا کے تحت سب کا اکاؤنٹ کھلا، 15 لاکھ نہیں آئے، مودی نے سب کو دھوکہ دیا۔

راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ آج ملک میں گزشتہ 40 سالوں میں سب سے زیادہ بے روزگاری ہے۔ ہندوستان میں بے روزگاری پاکستان کے مقابلے دوگنی ہے۔ راہل گاندھی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بنگلہ دیش اور بھوٹان سے زیادہ ہندوستان میں بے روزگار نوجوان ہیں۔

راہل گاندھی نے گوالیار میں مزید کہا کہ ٹرین کے اے سی کوچوں کی تعداد بڑھانے کے لیے جنرل کوچوں کی تعداد کم کی جا رہی ہے، جس میں نہ صرف مزدور اور کسان بلکہ طلباء اور ملازم بھی سفر کرتے ہیں۔ اے سی کوچز کو تیار کرنے کے معاملے میں بھی عام کوچز کے مقابلے 3 گنا اضافہ کیا گیا ہے۔

پٹنہ کے گاندھی کے گاندھی میدان میں جن وشواش مہاریلی کے بینر تلے انڈیا اتحاد کے سربراہان جمع ہورہےہیں ۔ یوپی سے سماجوادی پارٹی کے چیف اکھلیش یادو پٹنہ پہنچ چکے ہیں ۔ کانگریس خیمے سے ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی پٹنہ پہنچ رہے ہیں ۔ لیفٹ پارٹی سے سیتارام یچوری،ڈی راجا سمیت کئی دیگر رہنما بھی اس ریلی میں شامل ہوسکتے ہیں ۔

راہل گاندھی نے کہا کہ ملک میں چالیس سال سے زیادہ بے روزگاری آج ہے۔ یہاں 23 فیصد بے روزگاری ہے اور پاکستان میں 12 فیصد نوجوان بے روزگار ہے چونکہ پی ایم مودی نے چھوٹے کاروبار کو ختم کردیا ، جی  ایس ٹی اور نوٹ بندی کے ذریعے مودی حکومت نے متوسط طبقے کو بری طرح سے بے روزگار کردیا۔

اس دوران کمل ناتھ نے راہل گاندھی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ  پیار اور امن کی بات کرتے ہیں جو ہماری ثقافت ہے۔ وہ نئی نسل کے مستقبل کو محفوظ بنانا چاہتے ہیں