Amit Shah Extends Greetings On Baisakhi Festival: وزیر داخلہ امت شاہ کی بیساکھی پر مبارکباد، کہا- یہ تہوار زندگی میں خوشحالی اور نئی توانائی لائے
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ بیساکھی کا یہ تہوار سب کی زندگی میں خوشحالی، اچھی صحت اور نئی توانائی لے کر آئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تہوار ہمیں خوشی، امن اور ہم آہنگی کے ساتھ زندگی گزارنے کی ترغیب دیتا ہے۔
Blast Outside Chandigarh BJP Office: چنڈی گڑھ میں بی جے پی دفتر کے باہر زور دار دھماکہ، کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹے، علاقے میں خوف و ہراس
عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی جس کے بعد مقامی لوگ گھبرا کر گھروں اور دکانوں کی طرف بھاگتے نظر آئے۔ دفتر کے باہر کھڑی گاڑیوں پر دھماکے کے اثرات واضح طور پر دیکھے گئے جبکہ قریبی عمارتوں کی دیواروں پر بھی نشانات پائے گئے۔ پولیس نے احتیاطی طور پر علاقے کو خالی کروا کر سیکیورٹی مزید سخت کر دی ہے۔
CM Bhagwant Mann On Amit Shah: نہ مرکز سے کسانوں کے لیے کوئی اعلان، نہ ہی ریاستی فنڈز ہو رہے جاری… پروگریسو انویسٹرس سمٹ میں وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے اٹھائے سوال
وزیر اعلیٰ نے یہ بات پروگریسو پنجاب انویسٹرز سمٹ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت مسلسل پنجاب کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہے اور ریاست کے واجب الادا فنڈز روک کر ترقیاتی عمل کو متاثر کر رہی ہے۔ ان کے مطابق کسانوں کے مطالبات کو بھی سنجیدگی سے نہیں لیا جا رہا، جس سے ریاست کے زرعی شعبے میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔
IPS Officer Vipul Anekant On Body Donation Awareness: کنیا کماری سے آئی پی ایس افسر شری وپل انیکانت اعضاء کے عطیہ کی ترغیب دینے پہنچے قادیان
انڈمان اور نکوبار جزائر کے بیچ کے آئی پی ایس آفیسر شری وپل انیکانت نے کنیا کماری سے کشمیر تک 4600 کلومیٹر کا سفر اکیلے سائیکل پر طے کیا ہے تاکہ لوگوں کو موت کے بعد اپنے جسم کو عطیہ کرنے کی ترغیب دی جا سکے۔
Landmark MoU Signed: پنجاب کی قدرتی آفات سے نمٹنے اور پبلک ایڈمنسٹریشن کی مہارت کو مضبوط بنانے کے لیے تاریخی مفاہمت نامے پر دستخط
پنجاب میں قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری اور عوامی انتظامیہ کی مؤثر صلاحیت کو مزید مضبوط بنانے کی سمت میں ایک اہم اور تاریخی قدم اٹھایا گیا ہے۔ مہاتما گاندھی اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (ایم جی ایس آئی پی اے)، حکومتِ پنجاب اور انڈو-تبتی بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ٹریننگ ان سرچ، ریسکیو اینڈ ڈیزاسٹر ریسپانس (این آئی ٹی ایس آر ڈی آر) کے درمیان ایک اہم مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔
Chandigarh Constitution Amendment 2025: آرٹیکل 240 پر پنجاب میں ہنگامہ ،تمام جماعتوں کا پارلیمنٹ سے لے کر سڑکوں تک بل کے خلاف احتحاج
پنجاب میں کشیدگی کا ماحول پیدا کر دیا ہے، عام آدمی پارٹی، کانگریس اور اکالی دل نے متفقہ طور پر مرکز کی تجویز کی مخالفت کی ہے۔ تمام جماعتوں کا کہنا ہے کہ وہ پارلیمنٹ سے لے کر سڑکوں تک ہر سطح پر بل کو چیلنج کریں گے۔
CPR and Blood Pressure Monitoring Training : لدھیانہ میں ’مشن صحت کاوچ‘ کے تحت 50 ہزار طلبا کا سی پی آر اور بلڈ پریشر مانیٹرنگ کی ٹریننگ مکمل
پنجاب کے شہر لدھیانہ میں ’’مشن صحت کاوچ‘‘ کے تحت صحت سے متعلق ہنگامی دیکھ بھال کی ٹریننگ دینے کا بڑا ہدف پورا کر لیا گیا ہے۔ اس مشن کے تحت 50 ہزار سے زائد اسکولی بچوں کو سی پی آر (کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن) اور بلڈ پریشر مانیٹرنگ کی عملی ٹریننگ دی جا چکی ہے۔ یہ مہم ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، ڈی ایم سی اسپتال اور مختلف اسکولوں کی مشترکہ کاوش کا نتیجہ ہے۔
CBI Arrests Punjab DIG: سی بی آئی نے پنجاب کے ڈی آئی جی کو 8 لاکھ روپے رشوت معاملے میں کیا گرفتار، نقدی، سونا اور لگژری اثاثے ضبط
تلاشی کے نتیجے میں قیمتی سامان کے بڑے ذخیرے کی دریافت ہوئی۔ تفتیش کاروں نے تقریباً 5 کروڑ روپے نقد (ابھی تک شمار کیے جا رہے ہیں)، تقریباً 1.5 کلو گرام سونے کے زیورات، اور پنجاب میں متعدد اثاثوں سے منسلک جائیداد سے متعلق دستاویزات ضبط کیں۔
سیلاب متاثرین کی مدد میں مصروف ہوئی جمعیۃ علماء، مولانا ارشد مدنی نے مذہب سے متعلق کہی یہ بڑی بات
مولانا ارشد مدنی کے حکم پرآج جمعیۃ علماء متحدہ پنجاب کی صوبائی یونٹ کے مختلف اضلاع سے جمعیۃ علماء کے کارکنان نے پنجاب میں آئے سیلاب اوراس سے ہوئے نقصانات والے علاقوں میں سب سے زیادہ جانی اورمالی نقصان ہونے والے علاقہ کا دورہ کیا۔
Artificial Intelligence powers Punjab Refinery: پنجاب ریفائنری کو فعال بناتی مصنوعی ذہانت
ایچ پی سی ایل۔مِتّل انرجی لمیٹڈ نے امریکی کمپنی ایمَر سَن کے ساتھ اشتراک کیا ہے تاکہ مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ اور خودکار ٹیکنالوجی کے ذریعے ریفائنری کی کارکردگی کو جدید تربنایا جاسکے اورہندوستان اور امریکہ کے مابین توانائی کے اشتراک کو مزید تقویت دی جا سکے۔





