Bharat Express DD Free Dish

Punjab Kings

رائل چیلنجرس بنگلور کےخلاف پہلے کوالیفائرمیں ملی ہارکے باوجود پنجاب کنگس کے پاس فائنل میں پہنچنے کا ایک اورموقع ہوگا۔

رائل چیلنجرس بنگلورو 13 میچوں میں 17 پوائنٹ کے ساتھ تیسرے مقام پرہے اور اگر وہ لکھنو کو ایک بڑے فرق سے ہرا دیتی ہے تو پنجاب کنگس کے نیٹ رن ریٹ کو پیچھے چھوڑکر ٹاپ پرپہنچ سکتی ہے۔

پنجاب کنگس نے ممبئی انڈینس کو 7 وکٹ سے ہرا دیا ہے۔ اس جیت کے ساتھ پنجاب کی ٹیم آئی پی ایل 2025 کے پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پرپہنچ گئی ہے۔ پنجاب نے گجرات ٹائنٹس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں مہمان پنجاب کنگس نے میزبان راجستھان رائلس کو ایک نہایت دلچسپ میچ میں دس رنوں سے شکست دے دی۔

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو دیکھتے ہوئے آئی پی ایل چیئرمین ارون سنگھ دھومل نے میچ کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے بعد دھرم شالہ اسٹیڈیم کو بند کردیا گیا ہے۔

کولکاتا نائٹ رائیڈرس بنام پنجاب کنگس کے درمیان کھیلے گئے مقابلے کا نتیجہ نہیں نکل پایا۔ بارش کی وجہ سے میچ منسوخ ہوگیا۔ رات کے تقریباً 11 بجے امپائروں نے میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔ یعنی اس کی وجہ دونوں ٹیم کو پوائنٹس تقسیم کرنے پڑگئے۔

رائل چیلنجرس بنگلورو نے پہلے کھیلنے کے بعد 95 رن بنائے تھے۔ جواب میں پنجاب کنگس نے 12.1 اوور میں ہدف کا تعاقب کرلیا۔ اس جیت کے ساتھ پنجاب کنگس اب پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبرپر پہنچ گئی ہے۔

کے کے آر کے کپتان اجنکیا رہانے نے کہا کہ ہم اس وکٹ پر پہلے گیند بازی کرنا چاہتے تھے۔ میرے لیے ٹاس ایسی چیز ہے جسے آپ کنٹرول نہیں کر سکتے۔ ہماری بلے بازی ایسی ہے جو کسی بھی ہدف کا تعاقب کر سکتی ہے۔

گلین میکسویل کے بلے نے ابھی تک آئی پی ایل 2025 میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا، انہوں نے 3 اننگز میں 31 رنز بنائے۔

اکانا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پنجاب کنگس کو172 رنوں کا ہدف ملا تھا۔ پنجاب کی ٹیم کے نئے اسٹارپریانش آریہ اس بارنہیں چل پائے، لیکن ان کے ساتھ پربھ سمرن کی آندھی میں لکھنؤکے گیند بازاڑتے ہوئے نظرآئے۔