Bharat Express DD Free Dish

Robin Uthappa on IPL 2025 Final: ان دو ٹیموں کے درمیان ہوگا آئی پی ایل کا فائنل مقابلہ، اس سابق کرکٹرکی بڑی پیشین گوئی، حیران رہ گئے آئی پی ایل کے فینس

رائل چیلنجرس بنگلورو 13 میچوں میں 17 پوائنٹ کے ساتھ تیسرے مقام پرہے اور اگر وہ لکھنو کو ایک بڑے فرق سے ہرا دیتی ہے تو پنجاب کنگس کے نیٹ رن ریٹ کو پیچھے چھوڑکر ٹاپ پرپہنچ سکتی ہے۔

آئی پی ایل فائنل مقابلے سے متعلق رابن اتھپا نے بڑی پیشین گوئی کی ہے۔

IPL 2025: ہندوستان کے سابق وکٹ کیپربلے بازرابن اتھپا نے امید کا اظہارکیا ہے کہ آئی پی ایل کا فائنل میچ رائل چیلنجرس بنگلورو (آرسی بی) اور پنجاب کنگس کے درمیان تین جون کو احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہوگا۔  پنجاب کنگس نے پیرکوجے پورمیں ممبئی انڈینس پرسات وکٹ سے جیت کے بعد ٹاپ-2 میں اپنی جگہ یقینی بنالی ہے۔ 14 میچوں میں 19 پوائنٹ کے ساتھ شرے یس ایئرکی قیادت والی ٹیم پوائنٹ ٹیبل میں ٹاپ پرہے، جبکہ رائل چیلنجرس بنگلورو اگرمنگل کولکھنوسپرجائنٹس کو ہرا دیتی ہے تو وہ ٹاپ-2 میں داخل ہوجائے گی۔

آئی پی ایل میں 17 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے یہ ٹیم

 رائل چیلنجرس بنگلورو آئی پی ایل 2025 کے 13 میچوں میں 17 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے مقام پر ہے، اگروہ لکھنو کو ایک اچھے فرق سے ہرادیتے ہیں تو پنجاب کنگس کے نیٹ رن ریٹ کو پیچھے چھوڑکر ٹاپ پرپہنچ سکتی ہے۔ رابن اتھپا نے جیو ہاٹ اسٹار پرکہا، ”آپ ٹورنا منٹ میں صحیح وقت پرفارم چاہتے ہیں اورپلے آف میں جانے سے پہلے جیت چاہتے ہیں۔ پنجاب نے آئی پی ایل کی شاندارشروعات کی، لیگ مرحلے کے فرق میں تھوڑی رفتارکھو دی، لیکن پلے آف سے ٹھیک پہلے رفتار حاصل کرلی۔“

رابن اتھپا نے کہا، ”میرے لحاظ سے ارش دیپ سنگھ نے ابھی تک اچھی کارکردگی نہیں کی ہے اور یہ پنجاب کے لئے اچھا اشارہ ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہیں اور اہم میچوں میں کھیلنے کے لئے تیارہیں۔ مجھے پورا بھروسہ ہے کہ فائنل مقابلہ آرسی بی اور پنجاب کے درمیان ہوگا۔“

آئی پی ایل 2025 کے کوالیفائر-1 میں پنجاب کنگس کا سامنا رائل چیلنجرس بنگلورو سے جمعرات، 29 مئی کو ہوگا۔ یہ مقابلہ چنڈی گڑھ کے ملّان پورمیں ہوگا۔ یہ میچ اگربارش کی وجہ سے منسوخ ہوتا ہے تو ان دونوں ٹیموں سے ایک ٹیم سیدھا فائنل کھیلے گی۔ اس سیزن میں دونوں کے 14 میچوں کے بعد 19-19 پوائنٹ ہیں تاہم بہتر رن ریٹ ہونے کی وجہ سے پنجاب کنگس پوائنٹس ٹیبل پرپہلے مقام پررہی۔ وہیں آرسی بی دوسرے مقام پر رہی ہے۔ آرسی بی اور پنجاب دونوں نے ہی آج تک ایک بھی آئی پی ایل ٹرافی نہیں جیتی ہے۔ حالانکہ اس بار ان کے پاس ایک بہترین موقع ہے۔ آرسی بی تین بارآئی پی ایل کے فائنل میں پہنچی ہے۔ وہیں پنجاب نے صرف ایک بار فائنل تک کا سفرطے کیا ہے۔ پنجاب کنگس اوربنگلورو کے میچ میں اگربارش ہوجاتی ہے تو اس میں آرسی بی کا نقصان ہوگا۔ وہیں پنجاب پوائنٹس ٹیبل پراوپر ہونے کی وجہ سے سیدھا فائنل میں پہنچ جائے گی۔ جبکہ آرسی بی کو کوالیفائر-2 کھیلنا پڑجائے گا۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔