Bharat Express

Prof.Najma Akhter

اختر نے  بتایاکہ ہو سکتا ہے میں ریٹائر ہو رہی ہوں لیکن میں تھکی ہوئی نہیں ہوں اور یہ حکومت پر منحصر ہے کہ وہ میرے لیے کس خدمت کا انتخاب کرتی ہے۔نجمہ اختر نے 2019 میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالاتھا۔ 2022 میں، انہیں حکومت ہند کی طرف سے پدم شری سے نوازا گیا۔

بی جے پی سے وابستہ سیاسی لیڈران کے ذریعہ جامعہ کیمپس میں کمل نشان والے بینر کے استعمال کے بعد تنازعہ پیدا ہوگیا ہے۔ محبان جامعہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کی 100 سالہ تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا، ایسا ہونا باعث تشویش ہے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سینئر سیکنڈری اسکول میں وزیر اعظم نریندرمودی کویوم پیدائش، جی-20 کی کامیابی اورچندریان-3 کی کامیابی پرمبارکباد پیش کی گئی، جس میں جامعہ کی طالبات کی شرکت کرائی گئی۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی رکنی ایگزیکیٹیوکونسل میں سے چیئرپرسن اور موجودہ وائس چانسلرپروفیسر نجمہ اخترکے علاوہ 4 ممبران نے ادارے کی زمین کا حق شفعہ ذکیہ ظہیرکو دینے پررضامندی ظاہرکی ہے، جس کے بعد تنازعہ پیدا ہوگیا ہے۔

 انتظامیہ نے جس چالاکی کے ساتھ اردو کو بے گھر کرنے اور اردو کلچر کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے،ا س سے بانیان جامعہ کی روح زیر زمیں تڑپ رہی ہوگی۔ جامعہ کے درودیوار سے ،بانیان جامعہ کے اس دیار سے  اردو کو بے آبروکرنے پر معمار جامعہ کی روح  یقیناًافسردہ ہوگی۔دعا کیجئے تاکہ بانیان ِجامعہ کی روح کو قرار آجائے اور پروفیسر نجمہ اخترکو جامعہ کی روایت کا خیال۔

جوموجودہ وائس چانسلر ہیں ،وہ شاید جامعہ کی اس روایت سے آگاہ نہیں ہیں ۔ یا شعوری طور پر کسی دباو میں آکر یہ رویہ اختیار کیا ہے۔ جامعہ ملیہ کی تقریب میں جامعہ کے طلبا کے سامنے جو اردو بہت اچھی جانتے ہیں ،خالص ہندی میں خطاب کرنا ،میرے خیال سے کسی دباو میں کسی منصوبے کی تکمیل  کیلئے ایسا رویہ اختیار کیا جارہا ہے۔