Bharat Express DD Free Dish

Prof. Mazhar Asif

نئی دہلی: پروفیسرمظہر آصف، شیخ الجامعہ، جامعہ ملیہ اسلامیہ اورپروفیسرمحمد مہتاب عالم رضوی، مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے یونیورسٹی کی مختلف تعلیمی اوردیگرترقیات کے متعلق وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان کوواقف کرانے کے لیے کل ان سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات شیخ الجامعہ اور مسجل، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ڈینٹسٹری میں پوسٹ گریجویٹ پروگرام کے آغاز سے یونیورسٹی …

وائس چانسلر پروفیسر مظہر آصف اور رجسٹرار پروفیسر مہتاب عالم رضوی نے دسویں کے امتحان میں کامیاب طلبہ کواس اہم کامیابی پر مبارک باد دی اور خاص طور سے انھوں نے لڑکیوں کے مظاہرے کی ستائش کی، جنھوں نے98.3  فیصد کا اعلیٰ پاسنگ پرسینٹیج حاصل کیا۔

وائس چانسلر پروفیسر مظہر آصف، رجسٹرار پروفیسر مہتاب عالم رضوی، کنٹرولرامتحانات پروفیسر پون کماروغیرہ نے نتائج جاری کئے۔ انہوں نے بارہویں جماعت کے امتحان میں کامیاب تمام طلبہ کو مبارک باد دی ہے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے نوجوانوں سے ملک کے لیے خود کووقف کرنے اورغیرمتزلزل حب الوطنی کی اپیل کرتے ہوئے وزارت تعلیم کے زیراہتمام اعلی تعلیمی اداروں میں ملک سب سے پہلے مہم کی حمایت میں ’راشٹریہ پرتم‘ منانے کے لیے آج بڑی ترنگا ریلی نکالی۔

جامعہ پریمیئر لیگ کے اس چھٹے ایڈیشن میں کل 17 ٹیموں نے جوش و خروش سے شرکت کی۔ فائنل میچ یونیورسٹی پولی ٹیکنک اورجامعہ اسکول کے درمیان کھیلا گیا، جس میں یونیورسٹی پولی ٹیکنک کی ٹیم نے جیت حاصل کرکے جامعہ پریمیئرلیگ –2025 کی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

پروفیسر مظہرآصف نے سائیکل چلانے کی عادت کو فروغ دینے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے فٹنیس کے ساتھ ساتھ پائے دار عمل کو مدد اور تعاون کے لیے حاضرین کو ہمت دلائی۔ شرکا نے اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے سائیکل سواری کے پروگرام کے تئیں اپنے عہد کے اظہا رکے ساتھ روز مرہ کی زندگی میں سائیکل سواری کو باقاعدہ عادت میں شامل کرنے کا عہد کیا۔

پروفیسر مظہر آصف اور رجسٹرار پروفیسر مہتاب عالم رضوی نے لودھی روڈ پر واقع وزرات دفاع کے زیر اہتمام چلنے والے اسکول آف فارن لنگویجیز کے ساتھ اشتراک کے لیے بھی تبادلہ خیال کیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے بھارت رتن ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکرکی 135ویں یوم پیدائش کے موقع پرایف ٹی کے-آئی ٹی آڈیٹوریم میں ایک تقریب کا انعقاد کیا اوران کی وراثت وافکارکوشاندارخراجِ عقیدت پیش کیا۔

دہلی ہائی کورٹ میں داخل کی عرضی میں مرکزی وزارت تعلیم کی مداخلت کا الزام لگایا ہے، جس نے مبینہ طورپروزارت کی طرف سے فراہم کردہ دونامزدگیوں میں سے ایک کے انتخاب کے لئے متاثرکیا۔

دہلی ہائی کورٹ نے بغیراجازت کے کیمپس میں احتجاج کررہے کئی طلبا کی معطلی پر روک لگا دی ہے۔ یہ فیصلہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 4 طلبا کی عرضی پر سماعت کے بعد آیا ہے۔