اساتذہ اور یونیورسٹی اسٹاف کو موٹاپے، ذیابیطس،فشار خون، امراض قلب اور طرز زندگی سے متعلق دیگر امراض سے نمٹنے کے لیے ڈپارٹمنٹ آف گیمز اینڈ اسپورٹس، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے فٹنس کی ڈوز، آدھا گھنٹہ روز‘ کے نعرے کے تحت 4 مئی کوصبح 6 بج کر 15 منٹ پر’’سنڈیز آن سائیکل‘ کا پروگرام منعقد کیا۔ ہرہندوستانی کی روز مرہ کی زندگی میں فٹنیس کو اس کے معمولات زندگی میں شامل کرنے ا ورزیادہ صحت مند ملک کی تعمیر و ترقی کے مقصد سے سائیکل سواری کا یہ پروگرا م منسٹری آف یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس،حکومت ہند، کے ’فٹ انڈیا مشن‘ کی پہل کے تحت منعقد کیا گیا تھا۔
پروفیسر مظہر آصف، شیخ الجامعہ، جامعہ ملیہ اسلامیہ اور پروفیسرمحمد مہتاب عالم رضوی، مسجل، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے پروفیسرنفیس احمد (گیمزاینڈ اسپورٹس)جامعہ ملیہ اسلامیہ اور این سی سی کوآرڈی نیٹر،فیکلٹیز کے ڈینز، فیکلٹی اراکین اورجامعہ کے معاون اسٹاف کے ساتھ انتہائی جو ش وسرگرمی کے ساتھ سائیکل سواری پروگرام میں حصہ لیا۔ سائیکل سواری کا چکر علی الصباح سوا چھے بجے شرو ع ہوا۔سائیکل سواری کا چکر یونیورسٹی کے سینٹینری گیٹ (گیٹ نمبر-13) سے گول دائرے میں نکلتے ہوئے فیکلٹی آف لا سے گزرا اور فیکلٹی آف انجینئرنگ کا گول چکر لگا کر گیٹ نمبر ایک سے باہر مین روڈ پر آگیا۔ پھر سائیکل سواروں نے ایم ایم اے جوہرمارگ سے یو ٹرن لیا اورپھرآخرمیں سینٹینری گیٹ (گیٹ نمبر تیرہ) میں دوبارہ داخل ہوئے۔
وائس چانسلر نے سائیکل چلانے کی عادت کو فروغ دینے کا مطالبہ کیا
پروفیسر مظہرآصف نے سائیکل چلانے کی عادت کو فروغ دینے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے فٹنیس کے ساتھ ساتھ پائے دار عمل کو مدد اور تعاون کے لیے حاضرین کو ہمت دلائی۔ شرکا نے اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے سائیکل سواری کے پروگرام کے تئیں اپنے عہد کے اظہا رکے ساتھ روز مرہ کی زندگی میں سائیکل سواری کو باقاعدہ عادت میں شامل کرنے کا عہد کیا۔ شیخ الجامعہ نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی سائیکل سواری کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ پروفیسر رضوی نے روزمرہ کی زندگی میں جسمانی ورزش کی اہمیت پر زوردینے کے ساتھ فیکلٹی اوراسٹاف اراکین سے کہا کہ وہ اپنے مصروف شیڈول سے ہر دن کم از کم تیس منٹ نکالیں تاکہ جسمانی فٹنیس کے ساتھ ساتھ صحت مند زندگی بسر کرسکیں۔
پروفیسر نفیس احمدنے اپنی گفتگو میں اجمالی طورپر ’سنڈیز آن سائیکل‘ پہل(ہفتہ واری پروگرام) کے پس پشت وژن کو اجاگر کیا جس میں جامعہ کے فیکلٹی اوراسٹاف اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سائیکل سوار،سائیکل کی سواری کے دوران ’فٹنیس کی ڈوز، آدھا گھنٹہ روز‘ کے نعرے کے تحت تقریباً آدھے گھنٹے تک سائیکل چلاتے رہے۔اس مہم کا مقصد،سائیکل سواری کوجامعہ برادری کے طرز زندگی کا جزو لاینفک بنانا، جسمانی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی اور صحت مند اور فٹ انڈیا کی پائے داری کے لیے اورملک میں فٹنس کے کلچرکو عام کرنا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
