Bharat Express DD Free Dish

Jamia Millia Islamia Announces Class 10th Results: جامعہ ملیہ اسلامیہ نے جامعہ اسکولوں کی دسویں جماعت کے نتائج کا کیا اعلان، لڑکیوں نے ماری بازی

وائس چانسلر پروفیسر مظہر آصف اور رجسٹرار پروفیسر مہتاب عالم رضوی نے دسویں کے امتحان میں کامیاب طلبہ کواس اہم کامیابی پر مبارک باد دی اور خاص طور سے انھوں نے لڑکیوں کے مظاہرے کی ستائش کی، جنھوں نے98.3  فیصد کا اعلیٰ پاسنگ پرسینٹیج حاصل کیا۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی این آئی آر ایف رینکنگ 2025 میں تنزی دیکھنے کو ملی۔

نئی دہلی: دفتر، کنٹرولرامتحانات، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے آج جامعہ کے اسکولوں کی دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا۔ نتائج کا اعلان پروفیسرمظہرآصف شیخ الجامعہ، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے پروفیسرمحمد مہتاب عالم رضوی، مسجل، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ساتھ کیا۔ 98.3 فیصد لڑکیاں کامیاب ہوئیں اور ان کے مقابلے میں 94.1 فی صد لڑکے کامیاب ہوئے، لڑکیوں نے اس سال دسویں کے امتحان میں لڑکوں کو پیچھے چھوڑدیا۔ اس سال دسویں جماعت کے امتحان میں کل 647 بچے شامل ہوئے تھے جن میں 303 لڑکے اور 344 لڑکیاں تھیں اور کامیابی کا فیصد 96.2 رہا۔

پروفیسر مظہر آصف اور پروفیسررضوی نے دسویں کے امتحان میں کامیاب طلبہ کواس اہم کامیابی پر مبارک باد دی اور خاص طور سے انھوں نے لڑکیوں کے مظاہرے کی ستائش کی، جنھوں نے98.3  فیصد کا اعلیٰ پاسنگ پرسینٹیج حاصل کیا۔ 96.2 فیصد کے مجموعی پاسنگ فیصد کے لیے انھوں نے اساتذہ اور جامعہ اسکول کے اسٹاف کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ اس سے طلبہ کے تئیں ان کے عہد، کوشش اوروقف ہونے کا اندازہ ہوتاہے۔

 پروفیسر پون کمارشرما، کنٹرولرامتحانات نے پروفیسرمظہرآصف اورپروفیسرمحمد مہتاب عالم رضوی کی رہنمائی اورلگاتارمدد اورتعاون کی فراہمی کے لیے پرخلوص ستائش کی، جس سے نتائج کے بروقت اعلان اورامتحان کوخوش اسلوبی سے منعقد کرانے میں کافی مددملی۔ انھوں نے ڈاکٹر احتشام الحق، ڈپٹی کنٹرولرامتحانات، ڈاکٹرسنیل، اسسٹنٹ کنٹرولرامتحانات، ڈاکٹرخالد رضا، اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات، ڈاکٹر محمد وجاہت،اسسٹنٹ رجسٹرار(امتحانات) اوردفترکنٹرولرامتحانات کی سخت کاوشوں اورامتحان کے نتائج کے سلسلے میں ان کے وقف ہونے نے نتائج کے بروقت اعلان کوآسان اورسہل بنایا۔

  پروفیسرپون کمارشرما نے کہا کہ”امتحان کے نتائج کا بروقت اعلان ہماری امتحان ٹیم کی سخت کاوشوں،خوش اسلوبی سے کام کرنے کی مہارت اوراپنے فرائض کے تئیں وقف ہونے کا ثبوت ہے۔ ہم امتحانات کی تمام کاروائیوں میں شفافیت اوراعلیٰ معیارکوبرقرار رکھنے کے لیے پابند عہد ہیں۔

   ذیل میں دسویں جماعت کے ٹاپرز کی فہرست 

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پوزیشن حاصل کرنے والوں کی فہرست یہاں دی جارہی ہے۔ 98.71 فیصد کے ساتھ پہلی پوزیشن بشریٰ گوہراور توصیف عالم کے درمیان ٹائی رہی۔ علیشہ عمران نے 98.57 نمبرات کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا جبکہ 98.29 فیصد کے ساتھ تین طلبہ تسمیہ افروز، صادق انبساط اورسعدیہ بانو تیسری پوزیشن پررہے۔ جامعہ ملیہ میں پہلی مرتبہ ہورہا ہے کہ دسویں جماعت کے نتائج کو طلبہ جامعہ کی امتحان سے متعلق آفیشیل ویب سائٹ پر بھی دیکھا گیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read